جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: پوسٹ گریجویٹ داخلہ کی تاریخ میں توسیع

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم اے ‘ ایم ایس سی‘ ایم فل ‘ ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلہ کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جی سی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ کی آخری تاریخ 27اگست اور انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 29اگست تھی۔ تاہم اب وائس چانسلرنے اس میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔ اب داخلہ فارم 29اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں اور انٹری ٹیسٹ 31اگست کو ہوگا۔ یونیورسٹی ترجما ن کے مطابق داخلہ فارم آن لائن ہی جمع ہوگا۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 24گھنٹے کسی بھی وقت آن لائن داخلہ فارم جمع کروایا جا سکتا ہے۔ مزید برآں یونیورسٹی نے بی ایس پروگرامز کیلئے ابھی ایڈمشن نوٹس جاری نہیں کیا ۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Related posts