محکمہ تعلیم کی انسپکشن:نجی سکولوں کیخلاف قانون شکنی کا الزام ثابت

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد کے 41سکولوں کیخلاف قانون شکنی‘ قواعد کی خلاف ورزی اور زائد فیس وصولی کا الزام ثابت ہوگیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نے بااثر افراد کی ملکیت ان سکولوں کو نوٹس جاری کرکے وصول کی گئی زائد فیس واپس کرنے اور پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے قواعد پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کے 41بڑے پرائیویٹ سکولوں کے قواعد کی خلاف ورزیوں اور مقرر کردہ حد سے زائد فیس وصول کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ محکمہ تعلیم فیصل آباد کے حکام نے اس حوالے سے انسپکشن کی تو اطلاعات سچ ثابت ہوئیں اور الزامات درست پائے گئے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق شہر کے مجموعی طور پر 42بڑے سکولوں کیخلاف قواعدکی خلاف ورزیوں اور زائد فیس وصولی کی شکایات تھیں اور ان میں سے 41کیخلاف شکایات درست ثابت ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق جن سکولوں کیخلاف شکایات سامنے آرہی تھیں ان میں بیکن ہاؤس سکول جرانوالہ روڈ فیصل آباد‘ بیکن ہاؤس سکول ایسٹ کنال روڈ فیصل آباد‘ بیکن ہاؤس سکول سول لائن فیصل آباد‘ ایث سکول لاثانی ٹاؤن فیصل آباد‘ فرسٹ سٹیپ سکول آف آرٹ اینڈ سائنس سبینہ ٹاؤن شیخوپورہ روڈ فیصل آباد‘ بلوم فیلڈ ہال سکول کشمیر پل کنال روڈ فیصل آباد‘ فرسٹ سٹیپ سکول ایسٹ کنال روڈ فیصل آباد‘ ریسورس اکیڈیمیاشاہین کیمپس سعید کالونی فیصل آباد‘ لاہور پری سکول لرننگ الائنس عامر ٹاؤن کنال روڈ فیصل آباد‘ اینجلز انٹرنیشنل سکول فیصل ٹاؤن کنال روڈ فیصل آباد‘ کوہ نور گرامر سکول سمندری روڈ فیصل آباد‘ دی سٹی سکول 72اے پیپلز کالونی نمبر ایک فیصل آباد‘ دی سٹی سکول 17اے پیپلزکالونی نمبر ایک فیصل آباد‘ دی سٹی سکول چناب کیمپس ایسٹ کنال روڈ نزد رضا گارڈن فیصل آباد‘ دی سٹی سکول ستارہ سپنا کیمپس ستارہ سپنا سٹی فیصل آباد‘ گوتھم سکول پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباد‘ فروبلز سکول پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباد‘ لاسال ہائی سکول پیپلزکالونی نمبر ایک فیصل آباد‘ ایث سکول پیپلزکالونی فیصل آباد‘ پیپرڈائن سکول نیٹ ورک جیل روڈ فیصل آباد‘ پیپرڈائن سکول نیٹ ورک کلیار ہاؤس لاہور روڈ فیصل آباد‘ اقبال سٹیڈیم کے پاس واقع لٹل ایجنل سکول سول لائن کیمپس فیصل آباد‘ فیصل آباد گرامر سکول کوہ نور سٹی فیصل آباد‘ کوہ نور گرامر سکول کوہ نور سٹی فیصل آباد‘ فیصل آباد گرامر سکول کنال پارک ایسٹ کنال روڈ فیصل آباد‘ لاہور لائسیم سکول کوہ نور سٹی فیصل آباد‘ دی لاہور لائسیم سی فائیو کوہ نور سٹی فیصل آباد‘ دی لاہور لائسیم سکول سعید کالونی فیصل آباد‘ لاہور گرامر سکول 105سی پیپلز کالونی فیصل آباد‘ لاہور گرامر سکول ایسٹ کنال روڈ فیصل آباد (بوائز اینڈ گرلز کیمپس)‘ روٹس آئی وی وائی سکول سسٹم ایسٹ کنال روڈ فیصل آباد (بوائز اینڈ گرلز کیمپس) شامل ہیں۔ اس لسٹ میں کمشنر فیصل آباد کے زیر کنٹرول چلنے والے ساندل سکول ملت روڈ فیصل آباد‘ ساندل کالج ملت روڈ فیصل آباد‘ ڈویژنل پبلک سکول سول لائن فیصل آباد‘ ڈویژنل پبلک سکول پریمئیر کیمپس ڈائیوو روڈ فیصل آباد‘ ڈویژنل پبلک سکول غلام محمد آبادکیمپس فیصل آباد بھی شامل بتائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی انسپکشن ٹیم نے فیسوں کے علاوہ قواعد کی دیگر خلاف ورزیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جبکہ اساتذہ کی تنخواہوں کے حوالے سے بھی متعدد ایشوز سامنے آئے ہیں۔

Related posts