جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: کلین اینڈ گرین ڈیپارٹمنٹ مقابلہ کے نتائج کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آبادنے ڈیپارٹمنٹس کے مابین کلین اینڈ گرین مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ آٹھ ڈیپارٹمنٹ ایوارڈ ‘ 19 سرٹیفکیٹ کے حقدار قرار پائے جبکہ 22ڈیپارٹمنٹس مقابلے میں اچھا پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔ نتائج کا اعلان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے کیا۔ نتائج کے مطابق اولڈ کیمپس کے صرف تین ڈیپارٹمنٹ تاریخ وپاکستان سٹیڈیز ‘ بائیو انفارمیٹکس و بائیو ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کرسکے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن‘ فوڈ سائنس یونیورسٹی کمیونٹی کالج کے علاوہ نیو کیمپس کے مائکروبیالوجی‘ بوٹنی اور اپلائیڈ کیمسٹری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ نویں سے ستائیسویں پوزیشن پر رہنے والے شعبہ جات زوالوجی‘ اسلامک سٹیڈیز‘ فارمیسی‘ سوشیالوجی ‘ لسانیات‘ ماس کمیونیکیشن‘ انگلش لٹریچر‘ انوائرمینٹل سائنسز ‘ سٹیٹکس‘ اپلائیڈ سائیکالوجی‘ ریاضی‘ انجنیئرنگ ‘ فوڈ سائنس‘ فزیالوجی‘ ہوم سائنسز‘ کیمسٹری‘ اپلائیڈ سائیکالوجی یونیورسٹی کمیونٹی کالج‘ کمپیوٹر سائنس یونیورسٹی کمیونٹی کالج‘کامرس یونیورسٹی کمیونٹی کالج کو ستائشی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے 22ڈیپارٹمنٹس کلین اینڈ گرین مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کو صفائی کے معیار پر پہنچانے میں بری طرح ناکام رہے۔ ناکام رہنے والے ڈیپارٹمنٹس میں اردو‘ پنجابی‘ فارسی ‘ پولیٹیکل سائنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز‘ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنس‘ فزیکل تھراپی‘ ایسٹرن میڈیسن‘الائیڈ ہیلتھ‘ اکنامکس‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ کالج آف لائ‘ فزکس‘کمپیوٹر سائنس‘ سافٹ وئیر انجنیئرنگ‘ سول انجنیئرنگ‘ کیمیکل انجنیئرنگ‘ مکینکل انجنیئرنگ‘ کامرس‘ پبلک ایڈمنسٹریشن‘ لائلپور بزنس سکول‘ بائیو کیمسٹری اور جغرافیہ شامل ہیں

Related posts