کلین اینڈ گرین پروگرام:ہوم اکنامکس کالج برائے خواتین میں شجرکاری

فیصل آباد (نیوز لائن) حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج برائے خواتین میں شجرکاری کی گئی جس میں پرنسپل کالج ڈاکٹر ناہید قادر ، پرنسپل گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ ڈاکٹر سائرہ خانم ، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن کالونی مسز تسنیم ظہور کے علاوہ طالبات بھی شریک تھیں ۔ پرنسپلز نے درختوں کی اہمیت و افادیت کا ذکرتے ہوئے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بڑا ذریعہ ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ سرسبز پاکستان میں شرکت یقینی بنائیں اور گھروں ، باغیچوں اور دیگر دستیاب جگہوں پر پودے لگا کر ان کی حفاظت بھی یقینی بنائے جائے ۔

Related posts