جی سی یونیورسٹی: فوری تبدیلی سے محفوظ 12ڈیپارٹمنٹس کی فہرست جاری

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی منظوری سے 12ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرزاور چیئرمینوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جو روٹیشن پالیسی کے تحت تبدیلی کی زد میں نہیں آرہے جبکہ ان کے علاوہ تمام ڈائریکٹرز اور چیئرمین روٹیشن پالیسی کی زد میں آسکتے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق روٹیشن پالیسی سے محفوظ پہلا نام انسٹی ٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈ سائنسز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مہرالنساءکا سامنے آیا۔ ان کی تعیناتی 8جولائی 2019 کوہوئی تھی ۔ فہرست میں دوسرا نام 25اکتوبر 2019کو تعینات ہونیوالی چیئرپرسن فوڈ سائنس ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ شبیر کا ہے۔ 24اکتوبر 2019کو ذمہ داریاں سنبھالنے والے بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر محمود ‘ 15اکتوبر 2019کو ذمہ داری سنبھالنے والے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نعیم اقبال ‘ 23 ستمبر 2019کو ذمہ داری سنبھالنے والے چیئرپرسن ایسٹرن میڈیسن ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان‘ 17جولائی 2019کو ذمہ داری سنبھالنے والے چیئرپرسن فزکس ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف‘ 10جنوری 2019کو ذمہ داری سنبھالنے والی چیئرپرسن اپلائیڈ سائیکالوجی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ خاور‘ 14اکتوبر 2019کو ذمہ داری سنبھالنے والے چیئرپرسن انوائرمینٹل سائنسز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شفاقت علی ‘ 10جنوری 2019سے تعینات چیئرپرسن الیکٹرک انجنیئرنگ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرو¿ف بھٹی ‘ 10جنوری 2019سے تعینات چیئرپرسن فارما سوٹکس ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اختر رسول اور 10جنوری 2019سے تعینات چیئرپرسن فارما سوٹیکل کیمسٹری ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد حمید آکاش کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔ حال ہی میں تعینات ہونیوالے چیئرپرسن سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق کی تعیناتی تین سالہ مدت کیلئے نہیں کی گئی بلکہ انہیں ان کی مدت ریٹائرمنٹ تک چیئرپرسن لگایا گیا ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال سے بھی کم عرصہ باقی ہے۔

Related posts