کلین اینڈ گرین رجسٹریشن پروگرام: ایف ڈبلیو ایم سی کا اسلامیہ کالج میں سمینار

فیصل آباد (نیوز لائن) کلین اینڈ گرین چیمپئن رجسٹریشن پروگرام کے حوالے سے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفیسرفیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان تھے۔اس موقع پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین ڈاکٹر فریحہ انجم، جنرل اسسٹنٹ ریونیو راشد نعمت،سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ،منیجر جی آئی ایس سید محسن رضا اورڈپٹی منیجر کمیونیکیشن مطیب ورک کے علاوہ کالج کی فیکلٹی اورکثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔سی ای او کاشف رضا اعوان نے سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان انڈکس میں کامیابی کیلئے اساتذہ کرام اور طالبات کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ طالبات چیمپئن شپ پروگرام میں خود کو رجسٹر کروائیں اور اس ایپلیکیشن کے زریعے رضا کارانہ طور پرصفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی،نکاسی آب و دیگر مسائل کی نشاندہی ،بہتری کیلئے عملی شمولیت یا کمیونٹی موبلائزیشن کے حوالے سے تصاویری ثبوت منسلک کرکے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔پرنسپل ڈاکٹر ریحانہ انجم نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے کیلئے تعلیمی ادارے نہایت معاون ثابت ہو سکتے ہیں لہذا تمام طالبات بالخصوص فیکلٹی اس پروگرام میں شامل ہوں ۔سیمینار کے دوران طالبات کو کلین اینڈ گرین چیمپئن پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی بتایا گیا نیز صفائی کے اصول اپنانے اور ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔

Related posts