جی سی ویمن یونیورسٹی میں تصویری نمائش: صوبائی وزیر کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (نیوز لائن)  انٹرنیشنل ایوارڑ یافتہ فوٹو جرنلسٹ محمد طاہر کی تصویری نمائش گورنمنٹ کالج برائے خواتین مدینہ ٹاؤن میں منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اور طالبات کی کثیر تعدادنے فوٹوگیلری میں لگی تصویروں کا وزٹ بھی کیا۔تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل فوٹو جنرلسٹ محمدطاہر نے اپنی تصویروں کی نمائش گورنمنٹ یونیورسٹی فار وویمن میں منعقد کی جس میں مہمان خصوصی آشفہ ریاض فتیانہ اور معروف سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت طالبات کی کثیر تعدادنے فوٹوز کو پسندکیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی آشفہ ریاض کا کہنا ہے کہ محمد طاہر نے جس طریقے سے فوٹو کی عکاسی کی ہے یہ عام انسان نہیں کرسکتا۔ان کی تصویریں صحافتی اورعام آدمی کے مسائل کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس طرح کی تصویری نمائش کا انعقادسکول،کالجزاوریونیورسٹی کی سطح پر ہونا چاہئے تاکہ وہاں پر جو نئی نسل علم حاصل کر رہی ہے وہ بھی ان تصویروں سے فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ بھی اس طرح کی تصویری نمائش کے انعقاد کیلئے کوششیں کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے اندر فوٹوجنرلزم اور فوٹو گرافی کے شوقین حضرات کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر فو ٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد طاہر نے کہا کہ ہمارا مشن ثقافت کے ذریعے پاکستان کو خوبصورت بنانا اور دکھانا ہے اور کہا کہ فوٹوگرافر ایک فرنٹ لائن فورس ہیں، پر فو ٹو جرنلسٹ صحافت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ایک فوٹو گرافر کو جنگ کے میدان میں زندگی کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ بم دھماکے کی جگہ ہو یاسیلاب، زلزلہ وغیرہ ہو لوگ حادثے کے مقام سے بھاگتے ہیں جبکہ فوٹو جرنلسٹ کو اس حادثے کی تصاویر لینا پڑتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ فوٹو جرنلسٹ اپنی تصاویر کے ذریعے پوری دنیا کو پاکستان کا خوبصورت چہرہ دکھا سکتے ہیں۔ محمد طاہر نے وائس چانسلر، ایچ او ڈی اور تصویری نمائش میں حصہ لینے والی ٹیم جس میں عدنان ضیاء، راناا حتسا م،عقیل پرویز،عمر جٹ،علی حسن،طارق شکیل،عثمان عاشق کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts