ڈسٹرکٹ بارکے الیکشن: شہزاد بشیرچیمہ صدر، محمود اعوان سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (نیوز لائن) شہزاد بشیر چیمہ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدراورملک محمود حسین اعوان سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق شہزادبشیرچیمہ نے 1061ووٹ حاصل کئے ۔ ان کے مد مقابل رانا ہارون الرشید کے کو 769′ توقیر سرورشیخ کو 447اورجاوید اقبال ہوشیارپوری کو 353ووٹ ملے۔ نومنتخب سیکرٹری ملک محمود حسین اعوان کو 1647ووٹ ملے ان کے مدمقابل رانا نجیب اللہ خان 947ووٹ حاصل کرسکے۔ ناب صدرملک غلام اصغرمنتخب ہوئے انہیں 850ووٹ ملے ۔ انکے مدمقابل رانا غلام مرتضیٰ کو 690اورریحانہ انصاری کو 554ووٹ ملے۔ نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری محمد بلال بھٹی کو 1328اورانکے مدمقابل سلمان بابر کو 1049ووٹ ملے۔ لائبریری سیکرٹری بننے والے میاں عبدالرحمان کو 929اوران کے مد مقابل میاں محمد سہیل کو 746ووٹ ملے۔ بارکی مجلس عاملہ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہے۔

Related posts