تحریک الکتاب پاکستان کی تشکیل نو‘ نئے ذمہ داروں کے ناموں کی منظوری

فیصل آباد (نیوز لائن) تحریک الکتاب پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے رواں سال کیلئے ذمہ د اران کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب کے بطور نگرا ن تحریک اوربنیامین چشتی کے بطور منتظم تحریک چناؤ کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے دونوں کے چناؤ کی توثیق کردی ۔ اجلاس میںرواں سال کیلئے مشتاق احمد ڈوگر کوذمہ دار سکولز، ڈاکٹر منظور احمد کو ذمہ دارلائبریریز، سحرش بیگ کو ذمہ دار مخلصین ویلفیئر سوسائٹی ، شمائلہ صنم کو معتمد ، صفدر حسین کومعاون معتمد ، حامد یٰسین کو ذمہ دار نشرو اشاعت، بلال سرفراز کو ذمہ دار دروس، وجاہت میر کو ذمہ دار کفالت پروگرام، محمد اکرم ڈوگر کو ذمہ دار سکول کونسل، شعیب عمرکو ذمہ دار ویب سائٹس ، عامر وسیم کو خازن، مشتاق احمد ڈوگرکو حجرہ شاہ مقیم میں اور ظہور اللہ نوید کو قصورمیں معاون خازن ، ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب کو خرد افروز کا مدیر اعلیٰ اور محمد صفدر اعوان کو مدر مقرر کرنے کی منظوری دی ۔ فیصل آباد اور بوریوالہ میں سلیم بشیرکو حجرہ شاہ مقیم میں نذیر احمد مجاہدکو ،لیہ میں محمد اسحاق کو، سرگودھا و چنیوٹ میں شکیل احمدکو، جھنگ میں محمد صفدر اعوان کو، قصور میں احسان اللہ کوکب کواور خواتین کیلئے انیتا شہزادی کو بطور معاون منتظم ذمہ داری سونپنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ کمیٹی نے تشکیل نو کرتے ہوئے مجلس شوریٰ کیلئے ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب’ محمد اشرف شاکر’ احسان الحق ظہیر ‘ محمد اکرم ڈوگر’ محمد امیر پراچہ’ رومانہ رضوان’ شمائلہ صنم’ فیضان کوکب’ بنیامین چشتی’ مشتا ق احمد ڈوگر’ ظہور اللہ نوید’ محمد رمضان اکمل’ محمد ندیم ساجد’ نذیر احمد مجاہد’ محمد صفدر اعوان’ سلیم بشیر’ وجاہت میر’ آصف منیر’ ثنان تنویرکے ناموں کی منظوری دی۔ آصف منیر مجلس شوریٰ کے کنوینئر اور ثنان تنویر نائب کنوینئر مقرر کئے گئے ۔اس موقع پر نگران تحریک ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک الکتاب کوقرآن و سنت کی علم و شعور کے ذریعے عالمگیر اسلامی ، فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ تمام ذمہ داران اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ منزل کا حصول ممکن ہو سکے۔

Related posts