فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ڈویژن بھر میں جاری مختلف ترقیاتی پروگرامز پرتعمیراتی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوامی بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اس ضمن میں سست روی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت زیر تکمیل منصوبوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمدعلی،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں درپیش رکاوٹ یا مسئلہ کو دور کریں اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کی کوارڈینیشن مربوط ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں دانشمندی سے بروئے کارلایاجائے تاکہ عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اورکارکردگی اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ وکام چور ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں مکمل ہم آہنگی برقرار رہنی چاہیے۔اجلاس کے دوران گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی اور کشمیر پل انڈرپاس کی تعمیراتی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران پارکنگ پلازوں کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی سمیت شہروں کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کرنے کے امور بھی زیربحث آئے۔

Related posts