ریونیو ڈیپارٹمنٹ سالانہ ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے میں بری طرح ناکام

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع مالی سال2018-19کے دوران محکمہ مال کی طرف سے سٹمپ ڈیوٹی‘زرعی انکم ٹیکس‘آبیانہ اور لینڈ ریونیو میوٹیشن فیس کی مد میں ریونیو وصولی کے مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے چاروں اضلاع نے مقررہ ہدف سے ایک ارب93کروڑ12لاکھ 47ہزار کم وصول کئے ضلع فیصل آباد کو5ارب81کروڑ25لاکھ 10ہزار کا ہدف ملا تھا مگر ریونیو ڈیپارٹمنٹ 4ارب58کروڑ64لاکھ69ہزار کی وصولی کرسکا اور ہدف سے ایک ارب22کروڑ60لاکھ41ہزار کم وصول کئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کوایک ارب28کروڑ 77لاکھ کا ہدف ملا تھا مگر ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے98کروڑ 23لاکھ 37ہزار وصول کئے اور30کروڑ53لاکھ63ہزار کا شارٹ فال ہے ضلع جھنگ کےلئے مجموعی طور پر ایک ارب27کروڑ4لاکھ51ہزار کا ہدف مقرر کیا گیا تھا مگر ریونیو ڈیپارٹمنٹ ضلع جھنگ نے ایک ارب3کروڑ61لاکھ98ہزار حاصل کئے اور مقررہ ہدف سے 23کروڑ 42 لاکھ 53ہزار کم وصول کئے گئے ضلع چنیوٹ کو 74کروڑ4 لاکھ70 ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا تھا مگر ریونیو ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ صرف57کروڑ48لاکھ80ہزار وصول کرسکا اور ہدف سے 16کروڑ55لاکھ90ہزار کم وصول کئے سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم عباس بھنگو نے کمشنر فیصل آبادکو جاری مراسلہ میں چاروں اضلاع کے ریونیو ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کوناقص قرار دیتے ہوئے ریونیو اہداف کو فوری حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts