بجلی کنکشن کیلئے فائلر کی شرط: فیسکو میں ایف بی آر کا کاونٹر قائم

فیصل آباد (نیوز لائن) بجلی کنکشن کیلئے فائلر کی شرط لگنے کے بعد صارفین کی مشکل حل کرنے کیلئے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے آفس میں ایف بی آر کا ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ فیسکو کسٹمر سروسز سنٹر میں بنائے گئے ہیلپ ڈیسک پر ایف بی آر کے نمائندے دفتری اوقات میں موجودر ہیں گے۔صنعتی و کمرشل صارفین ون ونڈو آپریشن کے تحت ایف بی آر میں رجسٹریشن کےئے اپنی فائل جمع کروائیں گے اور انہیں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے ۔اس حوالے سے فیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صنعتی ا ور کمرشل صارفین کی آسانی کےلئے اٹھایا گیا ہے۔ ہیلپ ڈیسک کے قیام سے صارفین کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اور انہیں رجسٹریشن کی سہولت ایک ہی چھت تلے میسر ہوگی ۔

Related posts