سجادہ نشین بری امام سرکارنےعمران خان بارے پیش گوئی کردی

فیصل آباد (احمد یٰسین) سجادہ نشین دربار بری امام سرکار نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔ مملکت خداد پاکستان کا مفاد سب سے زیادی پیش نظر ہونا چاہئے۔ پارٹیوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان سب سے مقدم ہے۔ یوں لگتا ہے کہ عمران خان سے خدا کوئی خاص کام لینا چاہتا ہے۔ یہ پیش گوئی سجادہ نشین دربار بری امام سرکارپیر سید محمد علی گیلانی نے کی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق دربار بری امام سرکارکے سجادہ نشین پیر سید محمد علی گیلانی نے اپنی پیش گوئی میں واضح کیا ہے کہ عمل کا دارومدار نیت پر ہے۔ بظاہر عمران خان کی نیت بھی ٹھیک لگ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ذاتی احساسات ہیں کہ خدا نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو کسی کام کیلئے چن لیا ہے۔ عمران خان سے کوئی بڑا کام لینا مقصود ہے۔ پیر سید محمد علی گیلانی نے یہ بھی واضح کیا کہ گندگی صاف کرتے ہوئے کچھ چھینٹے اپنے دامن پر بھی لگنے کا احتمال رہتا ہے مگر مجموعی طور پر عمران خان درست سمت میں جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کشتی اس وقت سمندر کے درمیان میں ہے اور دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ ان کی کشتی ساحل کنارے پہنچتی ہے کہ نہیں۔ عمران خان نے نیک نیتی سے کام جاری رکھا تو رہتی دنیا تک ان کا نام زندہ رہے گا۔

Related posts