ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع

فیصل آباد (نیوز لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کیلئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر ایک ماہ کی توسیع کردی ہے جبکہ ایف بی آر حکام نے واضح کیا ہے کہ اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ نیوز لائن کے مطابق رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کے اپنے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات جمع کروانے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30اکتوبر تھی تاہم اس تاریخ تک بھی ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد اپنی ریٹرن جمع نہیں کروا سکی۔ ٹیکس گزاروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی اور آخری تاریخ 30نومبر مقرر کی ہے۔ ایف بی آر حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ آخری توسیع ہے اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

Related posts