ڈاکٹر دلویر سنگھ کی سکھوں کے تاریخی ورثہ بارے کتاب کی رونمائی

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) امریکہ سے آئے ہوئے بھارتی نژاد سکھ ڈاکٹر دلویر سنگھ پنوں کی پاکستان میں موجود سکھوں کے تاریخی ورثہ کے حوالے سے کتاب کی تقریب رونمائی فیصل آباد میں ہوئی۔ تقریب کا اہتمام لائلپور کے نوجوان تاریخ دانوں کی تنظیم ”ایل وائی ایچ سی“ نے کیا تھا۔ مہمان خصوصی معروف کیمیا دان اور جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق تھیں۔تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی لطیف نذر‘ بابااقبال قیصر‘ پروفیسر زبیر احمد‘نین سکھ‘ ڈائریکٹرفیصل آباد آرٹس کونسل صوفیہ بیدار‘ ڈائریکٹر لائلپور میوزیم طارق جاوید‘ انچارج شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب‘ انچارج شعبہ پنجابی جی سی یونیورسٹی فیصل آبادڈاکٹر اسماء غلام رسول‘ انچارج شعبہ ہوم اکنامکس جی سی یونیورسٹی فیصل آبادڈاکٹر فرحانہ نوشین‘ جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے شعبہ تاریخ کے سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق‘ ڈاکٹروارث اعوان‘ معروف شاعرہ صوفیہ حیات‘ کنٹرولر امتحانات جی سی ویمن یونیورسٹی رضوانہ تنویر رندھاوا‘ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ انٹومولوجی کے سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر جلال عارف‘فیصل آباد پریس کلب کے صدر ظفر ڈوگر‘ پاکستان فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری حامد یٰسین‘ ایل وائی ایچ سی کی کوآرڈی نیٹر خولہ چیمہ‘ جی سی یوایف کے ریسرچ اسسٹنٹ توحید چٹھہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے ڈاکٹر روبینہ فاروق لطیف نذر‘ بابااقبال قیصر‘ پروفیسر زبیر احمد‘اور نین سکھ خطاب کیا اور ڈاکٹر دلویر سنگھ کی کاوش کو سراہااور بھارت اور پاکستان میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

Related posts