مزدور کی تنخواہ ساڑھے 17ہزار : فیصلے پر عمل کیلئے آپریشن شروع

فیصل آباد (نیوز لائن) لیبر ڈیپارٹمنٹ نے کم سے کم اجرت کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مزدور کو ساڑھے 17ہزار تنخواہ نہ دینے والے فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ ڈائریکٹر لیبر فیصل آباد نے فوری آپریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف محنت و انسانی وسائل فیصل آبادنے کم سے کم اجرت کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے فیکٹریوں’ بھٹہ خشت اور کمرشل اداروں کیخلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ فیکٹریوں و اداروں کی انسپکشن کیلئے لیبر انسپکٹروں اور افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر لیبر فیصل آباد ویسٹ شان احمد کا کہنا ہے کہ کم سے کم اجرت کے حوالے سے پنجاب حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔غیر ہنر مند ورکرز کو ساڑھے 17ہزار سے کم ادائیگی کرنے والوں کے چالان مرتب کرکے عدالتوں کو بھجوا نے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

Related posts