مون سون سیزن : واسا کی آٹھوں سب ڈویژن میں خصوصی شکایات سیل قائم

فیصل آباد (نیوز لائن) مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبارانور چوہدری کی ہدایت پرمون سون سیزن کے دوران ممکنہ بارشوں کے بعد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آٹھوں سب ڈویژنز میں شکایات سیل قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پرانچارج سمیت دیگر عملہ چوبیس گھنٹے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے موجود رہے گاجبکہ واسا ہیڈ آفس میں مون سون کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 1334مکمل فعال ہے جس کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی کرینگے۔ایم ڈی واسا جبار انور چوہدری نے مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں کے بعد نکاسی آب کے لئے تمام سب ڈویژنز میں شکایات سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد کر دیا گیاجس کے مطابق او اینڈ ایم ڈائریکٹوریٹ ایسٹ میں شکایت سینٹر کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعزیز ہونگے جن سے0340-9995440جبکہ او اینڈ ایم ڈائریکٹوریٹ ویسٹ میں شکایت سینٹر کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹرفرحان اکرم ہونگے جن سے0340-9995030پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح پیپلزکالونی سب ڈویژن میں شاہنواز سے0340-9995335،ٹینکی نمبر1پیپلزکالونی میں سب انجینئر طاہر شبیر0340-9995293،بابر چوک ٹینکی پر سب انجینئر ذیشان شبیرسے0340-9995347پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔سمن آباد سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زین العابدین0340-9995037،چمڑہ منڈی ٹینکی پر سب انجینئر شبیراحمد سے0340-9995076،قادری چوک سمن آباد میں سب انجینئر عمار ارشد سے0340-9995095پراور گلشن اقبال میں سب انجینئر علی حسن سے0340-9995477پر رابطہ ممکن ہوگا۔مدینہ ٹاؤن سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال فون نمبر0340-9995412،منصورآباد ڈسپوزل پر سب انجینئر فلک شیر0340-9995128،مدینہ ٹاؤن سینٹرنمبر1میں سب انجینئر حافظ محمد فہیم0340-9995250،مدینہ ٹاؤن سینٹر نمبر2میں سب انجینئر حسن نواز سے0340-9995484پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔ علاقہ اقبال سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹروقاراحمد0340-9995291،فوارہ چوک میں سب انجینئر قراۃ العین علی0300-2126931،علامہ اقبال کالونی میں سب انجینئر ارحم نوید0340-9995473پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔سول لائنز، گلستان کالونی سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرعثمان 0340-9995297،گلستان کالونی میں سب انجینئر مرزا اویس0340-9995342،شادمان ڈسپوزل سینٹر میں سب انجینئر فراز اسلم0340-9995340اور اسلام نگر میں سب انجینئر محمد عثمان0340-9995253ہمہ وقت دستیاب رہیں گے۔گلبرگ سب ڈویژن جناح کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخ صغیر0340-9995290،جناح کالونی و کارخانہ بازار ٹینکی سب انجینئرعثمان ریاض0340-9995467،جھنگ روڈ ڈسپوزل سب انجینئر خالد محمود0340-9995286،گلفشان ٹینکی، حمید پارک سب انجینئر محمد وقاص گجر0340-9995452ڈیوٹی دیں گے۔غلام محمد آباد ڈویژن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد رضا0340-9995483،چوہڑ ماجرا ٹینکی سب انجینئر محمد نعیم خان0340-9995210،کنک بستی ٹینکی پر سب انجینئر ارسلان خلجی0340-9995494 اور گلشن کالونی ڈسپوزل پر سب انجینئر محمد اعظم0340-9995074پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ملت ٹاؤن سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران ظفر0340-9995027،جوہر کالونی سینٹر پر سب انجینئر سید ذوالقرنین شاہ حیدر0340-9995094، ملت ٹاؤن سینٹر پر سب انجینئرمحمد کاشف0340-9995481اور نور پور سینٹر پر سب انجینئر عرفان یونس سے0340-9995292پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا جبارانور چوہدری نے واضح ہدایت کی ہے کہ تمام انچارج افسران ہمہ وقت شہریوں سے رابطہ میں رہیں اور کی جانے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور اس ضمن میں کوئی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related posts