چیف جسٹس کو سفارش کروانے پر جی این این کے مالکان کو معافی مانگنا پڑی


لاہور (نیوز لائن) جی این این ٹی وی چینل کے مالکان کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت گورمے بیکری کیخلاف کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کو’’ہتھ ہولا‘‘ رکھنے کی سفارش کروانے پر عدالت میں غیرمشروط معافی مانگنا پڑی۔ نیوزلائن کے مطابق گورمے بیکری کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران ہی گورمے بیکری اور جی این این ٹی وی چینل کے مالکان نے اپنے چینل کے کچھ صحافیوں کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان کو سفارشی فون کروانا شروع کردئیے۔ چیف جسٹس نے اس معاملے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عدالت میں سفارش کرنے والے صحافی کی بھی سرزنش کی جبکہ گورمے بیکری کے مالکان شہریار چٹھہ اور ذوالقرنین چٹھہ کو بھی عدالت میں طلب کر لیا تھا۔ دونوں کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا پڑا ۔ عدالت نے ان کے روئیے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور سفارشی فون کروانے پر قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔ جی این این کے مالکان نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں اپنی بیکری کی مصنوعات کا معیار بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ چیف جسٹس نے ان کی معافی قبول کرلی ۔

Related posts