شہزادہ ذوالفقار(بلوچستان) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب

کراچی (نیوز لائن) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ ذوالفقار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ ان کے چاروں نائب صدور کا انتخاب بھی بلامقابلہ ہوا۔ بلوچستان کے سلیم شاہد‘ سکھر (سندھ) کے لالہ اسد پٹھان‘ پشاور (خیبر پختونخواہ) کے بخت زادہ یوسفزئی اور،ملتان (پنجاب) کے رانا پرویز اخترنائب صدر منتخب قرار پائے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ناصر زیدی 152ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل جبکہ لاہور کے ذوالفقار علی مہتو 149 ووٹ لے کر خزانچی منتخب قرار پائے۔ فیصل آباد کے حامد یٰسین سب سے زیادہ 154 ووٹ لے کر سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جبکہ ایبٹ آباد کے شاہد چوہدری 146‘ حیدر آباد کے خالد کھوکھر 146 اور بلوچستان کے محمد عیسیٰ ترین 143ووٹوں کے ساتھ اسسٹنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ ایوب جان سرہندی 148‘ ابراہیم خان 145‘ افضل بٹ 137‘ ناصر حسین 137‘خورشید عباسی 134‘ لالہ رحمان 133‘ مبارک زیب خان 133‘ عبدالروف مان 132‘ بنارس خان 132‘ جاوید صدیقی 132‘ مخدوم بلال عامر 132‘ جاوید اقبال عنبر 131‘ امین عباسی 131‘ احسان الحق 130‘ شبیر مغل 129‘ عادل اکرم 128‘ دستار شاہ 128‘ امداد بزدار 128‘ محمد نور الامین 127‘ ظہیر شہزاد 127‘ سعید اختر 125‘ راجہ حبیب الرحمان 123‘ ظہر خان لودھی 122‘ شفیق راجہ 112 اور اکرم ناصر 100 ووٹ لے کر پی ایف یو جے کی وفاقی مجلس عاملہ کے ممبر منتخب ہوگئے۔

Related posts