پولیس کے تمام شعبوں کی تنخواہوں’ مراعات کو ہم آہنگ کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے پولیس کے تمام شعبہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کو ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی اجلاس 3 جون کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ، صوبائی وزیر قانون، آئی جی پنجاب پولیس اور سیکرٹری فنانس شرکت کریں گے۔۔ جس میں پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک وارڈن سروس بھی شامل ہیں۔ پولیس ملازمین کو 2013 یا 2017 کے شیڈول کے مطابق ڈیلی الانس اور 2011 یا 2017 میں ترمیم شدہ پے سکیل کے مطابق ملازمین کو لا اینڈ آرڈر الانس دینے پر بھی غور ہو گا۔اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کو حتمی منظوری کے لئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔

Related posts