ن لیگ نے فیصل آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کا ڈھونگ رچایا: یاسر ہمایوں

فیصل آباد (نیوز لائن) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن ابھی تک ان سے یہی کنفرم نہ ہوسکا ہے کہ وہ دھرنا کس بات پر دینا چاہ رہے ہیں، فیصل آباد کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقدہ پیغام پاکستان سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمن کو نہ یہ معلوم ہے کہ وہ مارچ کس مقصد کیلئے کرنا چاہ رہے ہیں اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت انکے ساتھ چلنے کو تیار ہے، پولیس، صحت اور عدلیہ سمیت تمام سرکاری محکموں میں شفافیت لانے اور کارکردگی کی بہتری کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، ڈینگی نے چار سال بعد دوبارہ سے سر اُٹھایا ہے لیکن اسکو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل ورکنگ کی جا رہی ہے، انھوں نے کہا کہ فیصل آباد آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے سابقہ حکومت نے محض ڈھونگ رچایا تھا حالانکہ کسی بھی ایک مضمون پر مبنی یونیورسٹی کا قیام ناممکن ہے، البتہ بہتر معیار تعلیم کی فراہمی کیلئے ہماری گورنمنٹ کام کررہی ہے، پنجاب کابینہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ پنجاب گورنمنٹ میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے سب ملکر ملکی فلاح اور سسٹم کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،


Related posts