آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کی حمائت سے کشیدگی کم ہوگی: زاہد توصیف

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان تحریک انصاف کے راہنمااور سابق ضلعی ناظم رانازاہد توصیف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظورہونے کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح اپوزیشن نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی قومی اسمبلی اجلاس میں حمایت کی ہے اس سے سیاسی جماعتوںمیں پائی جانے والی کشیدگی ختم ہوگی اور عوامی مسائل تیزی سے حل ہونگے‘کیونکہ موجودہ وقت میں پاکستان سیاسی رسہ کشی کامتحمل نہیں ہوسکتا‘انہوںنے مزید کہاکہ پاک فوج نے وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے جس آپریشن کا عزم کیا پوری قوم اس پر خراج تحسین پیش کرتی ہے لاکھوں قربانیوں سے معرض وجود میں آنے والا وطن عزیز دہشتگردی ‘ افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘ پاک فوج کی ملکی سلامتی استحکام میں بڑا کردار ہے ۔پاک فوج کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ پوری قوم پاک فوج کی کاوشوں اور جوانوں کی شہادت کو سراہتی اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپریشن میں پاک فوج کو بہت سی کامیابیاں ملی ہیں اور پوری قوم کی دعائیں بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

Related posts