فیصل آباد کے نواح میں بننے والی تین غیرقانونی رہائشی کالونیوں کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین غیرمنظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں کو سیل اور انکی غیر قانونی تعمیرات کو مسمارکردیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال کی تو چک نمبر233رب کی اراضی پر بننے والی ہاؤسنگ سکیمیں نورپیرا ڈائیز، جنداسنگھ اضافی آبادی اورمجاہدہ آبادکو غیر منظور شدہ پایاجس پرکارروائی کرتے ہوئے انہوں سیل اور غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیااور ڈو یلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے قانون شکنی کی بجائے ایف ڈی اے سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ تعمیرات اور پلاٹس کی خریدوفروخت جاری نہیں رکھ سکیں گئے اورمزید خلاف ورزی کی صورت میں انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا کرناپڑے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہاہے کہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی منظوری کی درخواستوں کی وصولی کیلئے جنر ل بس سٹینڈ کے قریب قائم خدمت مرکز میں خصوصی کاوئنٹر کام کررہاہے اور ایک ہی چھت کے نیچے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے لہذا ڈو یلپرز حکومت پنجاب کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

Related posts