عالمی یوم خواتین: فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل مشاعرہ


فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کا محفل مشاعرہ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں ہوا جس کی صدارت نامور ادیبہ شاعرہ حمیدہ شاہین نے کی جبکہ طاہرہ اقبال ، صائمہ آفتاب مہمانان خصوصی اور فرحت زاہد،طاہر سرااورسمیرا بتول نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی ۔مشاعرہ میں گلفام نقوی،ثمینہ رئیس،بشری ناز،عنبرین اشعر،عظمی نقوی،صفیہ حیات،حوریہ گل،ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیدار ودیگر خواتین نے اظہار خیال کیا۔حمیدہ شاہین، طاہرہ اقبال،صائمہ آفتاب،صوفیہ بیدارودیگر نے کہا کہ مشاعرہ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہی کے علاوہ سخن وری میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کو اظہار فن کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ثقافتی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت یقینی بنانا ہے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے بتایا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرٹس کونسل کے زیراہتمام سیمینار،عورت واک کے انعقاد کے علاوہ دیگر پروگرامز بھی منعقد ہوئے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

Related posts