فوک گلوکار شاہد دولتانہ کے اعزاز میں آرٹس کونسل خصوصی محفل

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام نامور غزل،گیت اور فوک گائیک شاہد دولتانہ کے اعزاز میں ایک تقریب نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں شاہد دولتانہ نے اپنا کلام پیش کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیداراور شعراء حضرات بھی موجود تھے۔شاہد دولتانہ نے تقریب کے انعقاد پر آرٹس کونسل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ شعراء کے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے ان کی عزت افزائی کی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کہا کہ نوجوان شعراء،ادباء وگائیک حضرات کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں اور ایسے پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Related posts