کرپشن محاذ اور اختیارات کی جنگ: عامر عزیز اور اسد معظم فارغ

فیصل آباد (نیوز لائن) کرپشن محاذ کے نام پر اختیارات کی جنگ لڑنے والے سابق ڈی جی ایف ڈی اور سابق چیئرمین ایف ڈی اے اپنے عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سابق چیئرمین ایف ڈی اے کو کرپشن کیخلاف بولنے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما سرگرم ہو گئے ہیں جبکہ سابق قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز اور ان کے ساتھیوں کیخلاف انٹی کرپشن اور ادارہ جاتی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق ایف ڈی اے میں کرپشن محاذ کے نام پر اختیارات کی جنگ اپنے انجام کر پہنچ گئی ہے۔ دس ماہ سے جاری جھگڑے کی وجہ سے سابق قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز اور سابق چیئرمین ایف ڈی اے ڈاکٹر اسد معظم اپنے عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد معظم کو چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے تائیں فیصل آباد اور ایف ڈی اے کے مختار کل بن جانے والے سابق قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز کو بھی فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کی ڈائریکٹر جنرل شپ سے فارغ کردیا گیا ہے ۔اور پنجاب حکومت نے ڈی جی کا اضافی چارج ڈپٹی کمشنر محمد علی کو سونپ دیا ہے ۔ آئندہ چند روز میں نئے ڈی جی کی تعیناتی کئے جانے اور سابق قائمقام ڈی جی عامر عزیز کی مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کئے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد معظم نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا دامن صاف ہے۔ وہ اربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں اور عوام کے مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر عزیز کی ملی بھگت سے ایف ڈی اے کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ ایم این اے فیض اللہ کموکا نے غیر قانونی طور پر چار ہا¶سنگ کالونیاں بنائی ہےں اور کراپ لینڈ ایریا پر بھی قواعد کے برعکس کالونی بنانے کےلئے غیر قانونی طور پر منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی مگر میری طرف سے رکاوٹ ڈالنے پر تمام مافیا میرے خلاف ہوچکا ہے مگر میں اس کرپٹ مافیا کو بے نقاب کرکے چھوڑونگا۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد وڑائچ اور ڈرافٹسمین عبدالخالق نے ڈی جی کی سرپرستی میں اربوں روپے کے اثاثے بنائے جب انہوں نے انکے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو انہیں رشوت کی آفر کی گئی مگر انہوں نے آفر کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے سابق سیکرٹری ظفر نصراللہ کوحقائق سے آگاہ کیا اور ان کرپٹ عناصر کو فارغ کروایا ۔ اسد معظم کا کہنا ہے کہ انکے والد نے انکے لئے اربوں روپے کے اثاثے چھوڑے ہےں انہوں نے ایک لقمہ حرام کا نہیں کھلایا الزام لگانے والوں کو ڈوب مرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند روز میں پریس کانفرنس میں ڈی جی اور کرپٹ مافیا کو ثبوتوں کےساتھ بے نقاب کرنے کے علاوہ پی ٹی آئی اے کے ایم این اے کی طرف سے بنائی گئی چار غیر قانونی ہا¶سنگ کالونیوں اور قابل کاشت رقبہ پر بھی کالونی کی غیر قانونی منظوری لینے کی کوشش کرنے والوں کو میڈیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔

Related posts