اتحادیوں میں پھوٹ’ اپوزیشن سرگرم :پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلنے لگی

فیصل آباد (احمد یٰسین) پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلنے کی اطلاعات سرگرم ہیں۔ صوبے کی موجودہ حکمران جماعت کے اندر بھی سب اچھا نہیں’ حکومتی اتحادیوں میں بھی پھوٹ کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی تبدیلی کیلئے سرگرم ہیں۔ ٹارگٹ صرف کپتان کا وسیم اکرم ہے۔نیوز لائن کے مطابق پنجاب میں حکمران اتحاد کو دوسرے ہی سال میں تبدیلی کا سامنا درپیش ہے۔ تبدیلی کیلئے حکمران جماعت کے اندر ”وسیم اکرم” مخالف گروپ سرگرم ہے اور اس کیلئے کپتان کے علاوہ سلیکٹرز کی حمائت حاصل کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ”کپتان کے وسیم اکرم”کی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کے اندر مضبوط آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ جبکہ سلیکٹرز کی نظرکرم بھی ” وسیم اکرم” سے ہٹنے کی خبریں ہیں۔ کپتان نے وسیم اکرم کے حوالے سے اپنی ضد نہ چھوڑی تو تبدیلی کے ہرکارے پلان بی بھی پیش کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے علاوہ اپوزیشن بھی کپتان کے اوپننگ بیٹسمین کی تبدیلی کیلئے رابطوں میں ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے ق لیگ کو اسمبلی ووٹوں کا ”بلینک چیک ”دئیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں۔ حکومت کو بحرانوں کے درمیان ریسکیو کرنے کی بجائے خاموشی سے معاملات دیکھنے والی ق لیگ سرپرائز بھی دے سکتی ہے۔ اپوزیشن کی اہم شخصیات کی طرف سے تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کیلئے پرویز الٰہی کو فری ہینڈ دینے کی بھی اطلاعات ہیں۔ جبکہ اپوزیشن کا پلان ناکام بنانے کیلئے پی ٹی آئی کی اہم شخصیات پرویز الٰہی کی بجائے چوہدری نثار’ علیم خان اور جنوبی پنجاب سے ایک غیر معروف شخصیت کے نام پر بھی غور کررہی ہے

Related posts