شیخ رشید کا رائیونڈ اور واہگہ بارڈر شٹل ٹرین منصوبہ ایک ماہ میں فلاپ

لاہور (نیوز لائن) ریلوے کا شٹل ٹرین کا منصوبہ ناکام ہو گیا، دو ماہ بعد ہی دو شٹل ٹرین سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ریلوے انتظامیہ نے واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ریلوے کا شٹل ٹرین کا منصوبہ ناکام ہو گیا، دو ماہ بعد ہی دو شٹل ٹرین سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ریلوے انتظامیہ نے واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا یکم مارچ سے رائیونڈ شٹل ٹرین اور واہگہ ٹرین شٹل سروس بند کردی جائے گی واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین سروس کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزیر ریلوے نے 14 دسمبر کو واہگہ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کیا تھا رائیونڈ شٹل ٹرین سروس 4 جنوری کو شروع کیا گیا تھا شٹل ٹرین سروس مسافروں کی عدم دلچسپی اور خسارے کے باعث بند کی گئی۔ زرائع کے مطابق گزشتہ ماہ شٹل ٹرین سروس سے صرف 51 ہزار روپے کی آمدن ہوئی،ریلوے انتظامیہ کو ایک ماہ میں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

Related posts