فیسکو کے لائن سپرٹنڈنٹ نے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ دئیے

فیصل آباد (میاں افتخار سے ) فیسکو کے لائن سپرٹنڈنٹ نے کرپشن و لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ شہر کے مرکزی علاقے سول لائن سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ آصف نے نئے کنکشن لگانے‘ بجلی چوری میں معاونت کرنے‘ خراب ٹرانسفر کی تبدیلی سمیت ہر کام کے ریٹ مقرر کرکے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا وطیرہ بنا لیا۔نیوز لائن کے مطابق فیسکو کی سب ڈیژن سول لائن کے لائن سپرنٹنڈنٹ آصف کے حوالے شکایات سامنے آرہی ہیں کہ وہ کرپشن ‘ لوٹ مار اور صارفین کو خوار کرنے میں ملوث ہے۔ لائن سپرنٹنڈنٹ آصف کے حوالے سے مسلسل شکایات سامنے آرہی ہیں کہ اپنے علاقے سے آنیوالی ہر نئے کنکشن کی درخواست کو التواءمیں رکھ کر اور دیگر حیلے بہانوں سے نذرانے وصول کررہا ہے۔ علاقے میں متعدد بجلی چوروں کی معاونت کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔ سول لائن سب ڈویژن میں ہر خراب ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور درستگی کیلئے شہریوں سے نذرانے وصول کررہا ہے۔ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعیناتی کی وجہ سے علاقے میں فیسکو ست متعلقہ ہر غلط کام کی پشت پناہی کررہا ہے۔ عام صارفین کو بری طرح تنگ کررہا ہے ۔ اس کے حوالے سے یہ بھی شکایات ہیں کہ اس کا شاہانہ لائف سٹائل اپنے سے سینئر افسران کو بھی مات دے رہا ہے۔ شہریوں نے فیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لائن سپرنٹنڈنٹ آصف کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے اور کرپشن‘ لوٹ مار اور صارفین کو خوار کرنے پر قرار واقعی سزا دی جائے۔

Related posts