فیصل آباد میں سبزیوں و پھلوں کی :آن لائن خریداری ‘ ہوم ڈلیوری سروس

فیصل آباد (نیوز لائن) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع ہوگئی ہے اس سلسلے میں درست دام ایپ لانچ اور فون نمبرز فراہم کئے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر شہر کے پانچ مقامات سے بائیک رائیڈرز شہریوں کی کال پر سروس فراہم کریں گے۔ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے جنرل بس سٹینڈ میں قائم کئے گئے مین آفس سے ہوم ڈلیوری سروس کا افتتاح کیا جس میں مقامی صنعتی گروپ نے معاونت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول،ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا ودیگر بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے شہریوں کو پھلوں وسبزیوں کی گھروں تک آن لائن سروس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کی بدولت عوام کو ایک کلک پر گھر بیٹھے معیاری اشیاءمیسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر انداز میں عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے اور بازاروں ومارکیٹوں میں قیمتوں کی چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری ہے جبکہ قیمت پنجاب ایپ پرموصولہ عوامی شکایات کا بھی تیز رفتاری سے ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ درست دام ایپ سے رابطہ کرنے والوں کو معیاری سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے آن لائن سروس میں بھرپور معاونت پر صنعتی گروپ کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہری درست دام ایپ پرروزانہ کی بنیاد پر پھلوں سبزیوں سمیت دیگر اشیاءضروریہ کے سرکاری نرخ چیک کرکے کم ازکم 500 روپے تک کی اشیاءکا آرڈر بک کراسکیں گے جو انہیں ایک گھنٹہ سے کم وقت میں ان کی دہلیز پر پہنچیں گی جبکہ فون نمبرز کے ذریعے بھی بکنگ کرائی جاسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ سبزی ایپ ہوم بھی بنائی جارہی ہے جو عنقریب فنکشنل ہوجائے گی۔انہوں نے تعاون پر صنعتی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایا کہ شہری درست دام ایپ کے علاوہ موبائل نمبرز 03091678879،03476111868،03137268419پر پھلوں وسبزیوں کی ہوم ڈلیوری کے لئے کال کرسکتے ہیں۔

Related posts