جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں گرلز والی بال مقابلوں کا انعقاد

فیصل آباد (نیوز لائن) جشن آزادی یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد میں گرلز والی بال مقابلے ہوئے۔ایڈیشنل کمشنر رائے واجد علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،پرنسپل ادارہ شاہدہ رائے،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رانا عمران احمد خان،فرخ نواز ایڈووکیٹ،مسز نورین شازیہ،رخسانہ بتول،مسز طوبی،عظمی چوہدری،راحیلہ اعجاز،سدرہ یونس،مس فرح اور دیگر اساتذہ کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں۔ایڈیشنل کمشنر نے جشن آزادی یکجہتی کشمیر گرلز والی بال کے مقابلوں کے انعقاد کو سراہا اور طالبات کے عمدہ کھیل کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ کمشنر محمود جاویدبھٹی کے وےژن کے مطابق ڈویژن بھر میں کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے تحت بوائز وگرلز کو کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے یکساں مواقع میسر ہیں۔انہوں نے گرلز کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ آئندہ بھی عمدہ کھیل پیش کریں تاکہ نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے بلکہ ضلع اور ملک کا نام بھی روشن ہو۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور مقابلوں کی تفصیلات و نتائج سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی کے حوالے سے کھیلوں کے مختلف مقابلے جاری ہیں۔

Related posts