فیصل آباد میں آل پنجاب یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

فیصل آباد (نیوز لائن) کبڈی کے دیوانوں کے شہر فیصل آباد میں آل پنجاب یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ گزشتہ روز شروع ہو گیا۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز ہی ہزاروں کی تعداد نے شرکت کر کے روائیتی کھیل کبڈی سے اپنے لگاؤکا ثبوت دیا۔گزشتہ روز چار میچ کھیلے گئے۔افتتاحی میچ میں 52 چک نے 6چک کو 34 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس سے شکست دی۔دوسرے میچ میں 3چک نے 6 چک کو 22 کے مقابلے میں 17 پواٗنٹس سے شکست دیدی۔دن کے تیسرے مقابلے میں 2 چک نے 5 چک کو 22 کے مقابلے میں 17 پوائنٹس سے زیر کیا۔چوتھے اور آخری میچ میں 100 چک نے 53 چک کو29کے مقابلے میں 17پوائنٹس سے ہرا دیا۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر شہباز رندھاوا نے شائقین کے لئے اعلی انتظامات کرنے پر اپنی پوری ٹیم کو سراہا۔

Related posts