کھیلوں کے فروغ کیلئے فیسکو اپنا کردار اداکرتا رہیگا: شفیق الحسن

فیصل آباد (نیوز لائن) سپورٹس کسی بھی معاشرے ، قوم اور ملک کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں ۔اگر کسی ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہوتے ہیںیہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے واپڈا انڈومنٹ فنڈ کے زیر اہتمام نئے کھلاڑیوں کے سالانہ فٹنس ٹرائلز کے موقع پرکھلاڑیوں ، کوچز اورا فیشلز سے خطاب کر تے ہوئے کہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی سطح سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو موقع نہ ملنے کی وجہ سے فیسکو میں نئے ٹیلنٹ کی کمی محسوس ہو رہی تھی لیکن اب فیسکوسپورٹس کے مختلف شعبوں میں نئے کھلاڑیوں کے آنے سے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ فیسکو کا سپورٹس میں نام مزید بلند ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ واپڈا انڈومنٹ فنڈ کے تحت آنیوالے نئے کھلاڑیوں کوماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ محنت اور لگن سے متعلقہ کھیل میں اپنا نام پیدا کر سکیں اور فیسکو میں مزید بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی پیدا ہو سکیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں یہ پاکستان کا سبزہلالی پرچم بین الاقوامی سطح پر لہرائیں گے ۔ ہاکی، اتھلیٹکس، کبڈی اور مختلف قومی کھیلوں میںنیشنل اور انٹر نیشنل لیول تک جانے والی ٹیموں میںفیسکو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری واپڈانڈومنٹ فنڈ برائے سپورٹس شفقت رانا نے کہا کہ فیسکو نے واپڈاسپورٹس میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے انتھک محنت کی ہے فیسکو نے نئے کھلاڑیوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی محنت اور جانفشانی سے کھیلوں میں نام پیدا کریں۔انھوں نے کہا کہ واپڈا سپورٹس بورڈ کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں اپنا بھرپور کردارادا کر رہا ہے ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن اطہر ایوب چوہدرری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابدرشید ،فیسکوسپورٹس آفیسرمحمد ارشد ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر، کوچزاور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related posts