پشاور سے کراچی سمگل کی جانیوالی چھالیہ فیصل آباد میں پکڑی گئی

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ سیکشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 18کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ سپاری (بیٹل نٹس) پشاور سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ ٹرالر کو ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت سمندری موٹروے انٹرچینج سے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری کارروائی میں غیر قانونی طور پرسمگل شدہ ڈیزل سپلائی کرتے ہوئے دو ٹینکر بھی پکڑ لئے گئے ہیں۔فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر اسٹنٹ کلکٹر کسٹمز محمد احمد ظہیر، سپرنٹنڈنٹ عرفان ممتاز، انسپکٹر محمود ڈوگر، عامر باجوہ، تنویر و…

Read More

قانون گیا بھاڑ میں : ٹریفک وارڈنز کیلئے چالان کے ٹارگٹ مقرر

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام نے قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کیلئے چالان کی ٹارگٹ مقرر کردئیے ہیں اور ان کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ کسی بھی صورت ٹارگٹ پورا کریں۔ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو سخت سزائیں دینے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق نئے سی ٹی او فیصل آباد آصف ظفر چیمہ کے چارج سنبھالتے ہی ٹریفک وارڈنز کیلئے شہریوں کے چالان کرنے کے ٹارگٹ مقرر کرنے کی حکم نامہ…

Read More

گندم خریداری مہم ناکام: سرکار نے پٹواریوں کو گندم خریداری ٹارگٹ دیدئیے

فیصل آباد (ندیم جاوید) اوپن مارکیٹ میں زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے کسان سرکار کو گندم فروخت کرنے پر آمادہ نہیں ہیںجس کی وجہ سے محکمہ خوراک کی فیصل آباد میں گندم خریداری مہم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت نے گندم خریداری کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری لگائی تو ڈپٹی کمشنر نے پٹواریوں کو گندم خریداری ٹارگٹ دے کر کسی بھی قیمت پر ٹارگٹ پورا کرنے کا حکم دیدیا۔ پٹواری کو کسی بھی قیمت پر گندم خرید کر حکومت کو سرکاری قیمت پر فراہم کرنے کا…

Read More

عارضی لگائی نہیں’ مستقل آئی نہیں: جی سی ویمن یونیورسٹی سربراہ سے محروم

فیصل آباد ( احمد یٰسین) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ایک ماہ سے سربراہ سے محروم ہے۔ مستقل وائس چانسلر تعینات ہونے کے باوجود ابھی تک چارج لینے نہیں آئیں جبکہ گورنر پنجاب نے عارضی وائس چانسلر کسی کو لگایا ہی نہیں ہے۔ ایک ماہ سے یونیورسٹی سربراہ سے محروم ہے اور اس کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ایک ماہ سے بغیر کسی سربراہ کے ایسے چل رہی ہے جیسے بغیر کپتان کے کھلے سمندر میں…

Read More

فیصل آباد کے کسانوں کا سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد

فیصل آباد (ندیم جاوید) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ خوراک کی بدانتظامی و نااہلی کی وجہ سے فیصل آباد کے کسانوں نے سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد کردیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم فروخت کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ کسانوں کے عدم اعتماد کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو گندم خریداری ٹارگٹ پورے کرنے کے لالے پڑگئے ہیں اور انتظامیہ بحرانی کیفیت کا شکار ہے ۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کیلئے گندم خریداری کا سرکاری ٹارگٹ پورا کرنا بھی جوئے شیر لانے…

Read More

کام چوری کا انعام : اے سی سٹی کو رمضان بازاروں کے انتظامات میں ریلیف

فیصل آباد ( احمد یٰسین) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سیف اللہ ڈوگر نے اے سی سٹی کو کام چوری اور سرکاری ورکنگ میں تساہل ‘ غفلت و بد انتظامی کا انعام دیتے ہوئے رمضان بازاروں کے انتظامات ان سے لے کر دیگر افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے رمضان بازاروں کے دوروں کے دوران انتظامات ناقص پائے ۔ انہوں نے ناقص انتظامات اور نااہلی پر رمضان بازاروں کی انتظامی انچارج اے سی سٹی شمائلہ منظور کی موقع پر سرزنش بھی…

Read More