جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: کلین اینڈ گرین ڈیپارٹمنٹ مقابلہ کے نتائج کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آبادنے ڈیپارٹمنٹس کے مابین کلین اینڈ گرین مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ آٹھ ڈیپارٹمنٹ ایوارڈ ‘ 19 سرٹیفکیٹ کے حقدار قرار پائے جبکہ 22ڈیپارٹمنٹس مقابلے میں اچھا پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔ نتائج کا اعلان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے کیا۔ نتائج کے مطابق اولڈ کیمپس کے صرف تین ڈیپارٹمنٹ تاریخ وپاکستان سٹیڈیز ‘ بائیو انفارمیٹکس و بائیو ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کرسکے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن‘ فوڈ سائنس یونیورسٹی کمیونٹی کالج کے…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: ڈائریکٹر کیو ای سی بابک محمود کا خصوصی انٹرویو

گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار پاکستان کی چند ایک بہترین جامعات میں کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی لحاظ سے اس ادارے کو لائلپور اور اس کے ارد گرد کے خطے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یونیورسٹی بننے سے قبل بھی اس ادارے کا شمار اس خطے کے اہم ترین تعلیمی اداروں میں ہوتا تھا۔ اس ادارے کا سفر ایک سو بائیس سال قبل ایک سکول کی حیثیت سے شروع ہوا تھا۔ بطور کالج پچانوے برس تک گیان بانٹا اور سترہ سال پہلے بطور جامعہ اپنے سفر…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: وی سی نے تمام فیکلٹی کے سی و ی طلب کرلئے

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ کے مابین سنیارٹی کی بنیاد پر بڑھتے ہوئے تنازعات کو حل کرنے اور پروموشن کیسز تیار کرنے کیلئے وائس چانسلر نے تمام فیکلٹی ممبران کے تصدیق شدہ سی وی طلب کرلئے ہیں۔ فیکلٹی ممبران کے مکمل پروفائل متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور ڈین کی تصدیق کے ساتھ رجسٹرار آفس میں جمع کروانے کی ہدائت کی گئی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں سنیارٹی تنازعات تیزی سے بڑھتے جانے کے معاملے کا وائس چانسلر ڈاکٹر…

Read More

جی سی یونیورسٹی : وی سی نے دورہ یورپ کی خفیہ آفر مسترد کردی

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے آسٹریا اور دیگر پرفضاء یورپی مقامات کا تمام لوازمات کے ساتھ مفت ”تفریحی“ دورہ کروائے جانے کی خفیہ آفر کو یک زبان مسترد کردیا۔ تمام لوازمات کے ساتھ دورہ کروائے جانے کی آفر لے کر آنے والے فیکلٹی ممبرکو آفس سے نکال دیا جبکہ مذکورہ فیکلٹی ممبر کے پنج رکنی گروپ کیلئے بھی اپنے آفس کے دروازے بند کردئیے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال…

Read More

جی سی یونیورسٹی: فیشن اینڈ آرٹ کا12 سال بعد بورڈ آف سٹڈیز اجلاس

فیصل آباد (نیوز لائن) کوالٹی ایجوکیشن کے بلند بانگ دعوے کرنے والی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے فیشن اینڈ آرٹ ڈیپارٹمنٹ نے12 سال تک اپنے بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس کرانا بھی گوارہ نہ کیا۔ایک دہائی سے بھی زائد عرصہ تک بورڈ آف سٹڈیز سے منظور کروائے بغیر طلبہ کے تھیسس اور پراجیکٹ منظور ہوتے رہے۔ سکیم آف سٹڈیز ‘ ایکسٹرنل ماہرین اور انٹرنل ماہرین کی منظوری بھی بورڈ آف سٹڈیز سے لئے بغیر ہی معاملات چلائے جاتے رہے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف…

Read More