پولیس یونیورسٹیوں، کالجوں میں منشیات کی روک تھام میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ شہر کے درجنوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کی شکایات سامنے آچکی ہیں مگر اس سب کے باوجود پولیس موثر اقدامات اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بہت بڑے پیمانے پر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات فروشی اور استعمال کئے جانے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ سمن آباد میں کالج روڈ کے تمام کالجز میں وہاں کے عملے اور اساتذہ کی…

Read More

فصل آباد کی یونیورسٹیوں‘ کالجوں میں ڈرگز مافیاکا راج

فیصل آباد(ندیم جاوید)ضلعی انتظامیہ ‘ محکمہ تعلیم اور جامعات حکام کی غفلت و لاپرواہی کے باعث فیصل آباد کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ڈرگز مافیا کی حکمرانی قائم ہے۔ تعلیمی اداروں میں کھلے عام چرس ‘ہیروئن‘ کوکین‘ نشہ آور چیونگم اور دیگر منشیات کی فروخت کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں مگر کوئی منشیات فروش مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجز کے اندر منشیات فروخت کرنے والے مافیاز کے بارے میں تفصیلی معلومات اور رپورٹس تیار ہونے کے باوجود حکام ان کیخلاف ایکشن لینے پر آمادہ نہیں…

Read More