فیصل آباد کے کسانوں کا سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد

فیصل آباد (ندیم جاوید) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ خوراک کی بدانتظامی و نااہلی کی وجہ سے فیصل آباد کے کسانوں نے سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد کردیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم فروخت کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ کسانوں کے عدم اعتماد کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو گندم خریداری ٹارگٹ پورے کرنے کے لالے پڑگئے ہیں اور انتظامیہ بحرانی کیفیت کا شکار ہے ۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کیلئے گندم خریداری کا سرکاری ٹارگٹ پورا کرنا بھی جوئے شیر لانے…

Read More

قرآن نے انسان کی تخلیق پر تفصیل سے روشنی ڈالی: ظفر رندھاوا

فیصل آباد (نیوز لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کلیہ ویٹرنری سائنس میں جملہ اُمور پر طلبہ کی مکمل فصاحت اور تشریح کیلئے ضروری ہے کہ ان کے کیری کیولم کا از سرنو جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی حیوانی عضو پر تشریح الابدان ‘ فعلیات اور امراض حیوانات کا بیک وقت عمیق جائزہ لینے کی راہ ہموار کی جائے تاکہ نوجوان ویٹرنری ڈاکٹرزکو پیشہ وارانہ اُمور میں مکمل مہارت اور ہنر سے مہمیز کیا جاسکے ۔ شعبہ تشریح الابدان (اناٹومی) کے زیراہتمام سٹیم سیل کلچرپر ایک روزہ بین الاقوامی تربیتی…

Read More

زرعی ماہرین کی طرف سے کماد کی بوائی کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری

فیصل آباد (نیوز لائن)محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کہا ہے کہ وہ بہاریہ کماد کی کاشت آخر مارچ تک مکمل کرلیں۔ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے میرا اوربھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہو موزوں ہے ۔زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں اور روٹا ویٹر دو دفعہ ، چزل ہل ایک دوسرے کے مخالف رخ اور 3سے4دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ سے زمین تیار کریں۔…

Read More

گندم کی پچھیتی بوائی کی بجائے سورج مکھی کاشت کرنے کا مشورہ

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاشتکار جو بروقت گندم کاشت نہیں کرسکے وہ گندم کی پچھبتی کاشت کی بجائے بہاریہ سورج مکھی کاشت کریں سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ منافع کماسکتے ہیں سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے جو100سے130 دنوں کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے…

Read More

زراعت میں انقلاب جدید تحقیق سے ہی ممکن ہے:ڈاکٹر عابد

فیصل آباد(نیوزلائن) ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب اور سربراہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈاکٹر عابد محمود نے زرعی سائنسدانوں کے وفد سے ملاقات میں بتایا کہ زراعت میں انقلاب جدید زرعی ریسرچ کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔اسوقت پاکستانی برآمدات میں زراعت کا ساٹھ تا ستر فیصد حصہ ہے لہذا ملکی ترقی کیلئے زراعت کے شعبے میں جدید بنیادوں پر کام کرنا ناگزیر ہے۔ دنیا میں اس وقت موسم سرعت رفتاری سے تبدیل ہورہے ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے محکمہ زراعت کے زرعی سائنسدان طریقہ کار وضع کرنے میں…

Read More

گندم خریداری مہم: باردانہ کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیںگے‘ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کی روزانہ کی بنیاد پر کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی جگہ کاشتکاروں کو دقت یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے یہ بات ضلع کے مختلف گندم خریداری مراکز پر ضروری انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ایس ایس پی آپریشن رانا محمد معصوم بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ سومرو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹرز پر موجود کاشتکاروں سے ملاقات کی…

Read More