زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے مذہبی طلبہ تنظیم کا پروگرام ’’اپنا‘‘لیا

فیصل آباد (نیوز لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے مذہبی رجحان رکھنے والی ایک طلبہ تنظیم کے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پروگرام کو’’ اپنا ‘‘لیا ہے اورمذہبی جماعت کے پروگرام کو یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ مذہبی جماعت کے پروگرام اور نظرئیے کی باقاعدہ تشہیر کررہی ہے اور ویلنٹائن ڈے کو ’’سسٹر ڈے ‘‘ کے طور پر منانے کے باقاعدہ اعلانات کئے جارہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق ملک کی بڑی مذہبی سیاسی پارٹی ’’جماعت اسلامی ‘‘…

Read More

پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ڈین ویٹرنری سائنسز جامعہ زرعیہ تعینات

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنر پنجاب و چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کلیہ ویٹرنری سائنس کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی کو آئندہ تین برسوں کیلئے کلیہ ویٹرنری سائنس کا ڈین مقرر کیا ہے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو جانور خصوصاً بھینس اور اونٹی کی تولیدی صحت و امراض کے ماہر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی تدریس و تحقیق کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں فیصلہ سازی کی سپریم باڈی سنڈیکیٹ کے متحرک رکن بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر…

Read More

زرعی یونیورسٹی میں معیاری تعلیم یقینی بنائیں گے:ڈاکٹر ظفراقبال

فیصل آباد (نیوزلائن)زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ نوجوان محققین عام آدمی کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان کا دیرپا اور پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں تاکہ ملک میں بہترگورننس سسٹم یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس و ٹیچنگ ریسورس سنٹر کے زیراہتمام ویڈیوکانفرنس روم میں ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیچنگ اسسٹنٹس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر نے تدریسی سٹاف پر زور دیا کہ نوجوانوں کوتحقیقات کیلئے…

Read More