فیصل آباد کے کسانوں کا سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد

فیصل آباد (ندیم جاوید) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ خوراک کی بدانتظامی و نااہلی کی وجہ سے فیصل آباد کے کسانوں نے سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد کردیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم فروخت کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ کسانوں کے عدم اعتماد کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو گندم خریداری ٹارگٹ پورے کرنے کے لالے پڑگئے ہیں اور انتظامیہ بحرانی کیفیت کا شکار ہے ۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کیلئے گندم خریداری کا سرکاری ٹارگٹ پورا کرنا بھی جوئے شیر لانے…

Read More

قرآن نے انسان کی تخلیق پر تفصیل سے روشنی ڈالی: ظفر رندھاوا

فیصل آباد (نیوز لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کلیہ ویٹرنری سائنس میں جملہ اُمور پر طلبہ کی مکمل فصاحت اور تشریح کیلئے ضروری ہے کہ ان کے کیری کیولم کا از سرنو جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی حیوانی عضو پر تشریح الابدان ‘ فعلیات اور امراض حیوانات کا بیک وقت عمیق جائزہ لینے کی راہ ہموار کی جائے تاکہ نوجوان ویٹرنری ڈاکٹرزکو پیشہ وارانہ اُمور میں مکمل مہارت اور ہنر سے مہمیز کیا جاسکے ۔ شعبہ تشریح الابدان (اناٹومی) کے زیراہتمام سٹیم سیل کلچرپر ایک روزہ بین الاقوامی تربیتی…

Read More

زرعی ماہرین کی طرف سے کماد کی بوائی کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری

فیصل آباد (نیوز لائن)محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کہا ہے کہ وہ بہاریہ کماد کی کاشت آخر مارچ تک مکمل کرلیں۔ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے میرا اوربھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہو موزوں ہے ۔زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں اور روٹا ویٹر دو دفعہ ، چزل ہل ایک دوسرے کے مخالف رخ اور 3سے4دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ سے زمین تیار کریں۔…

Read More

گندم کی پچھیتی بوائی کی بجائے سورج مکھی کاشت کرنے کا مشورہ

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاشتکار جو بروقت گندم کاشت نہیں کرسکے وہ گندم کی پچھبتی کاشت کی بجائے بہاریہ سورج مکھی کاشت کریں سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ منافع کماسکتے ہیں سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے جو100سے130 دنوں کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے…

Read More

جعلی کھاد کا دھندا عروج پر‘ محکمہ زراعت خاموش تماشائی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں جعلی کھاد کی تیاری اور فروخت کا دھندا بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ شہر میں کئی مقامات پر جعلی کھاد تیار کی جارہی ہے اور مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے۔محکمہ زراعت کے حکام صورتحال کا علم ہونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر جعلی کھاد کی تیاری و فروخت کی جارہی ہے۔ فیصل آباد میں جعلی کھاد تیار کرنے والے دو درجن سے زائد کارخانے لگے ہوئے ہیں۔ جن میں بڑے برانڈز کی…

Read More

تحقیق کو نئے کاروبار کیلئے استعمال میں لایا جائے‘ ڈاکٹر اقبال ظفر

فیصل آباد(نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے آفس آف ریسرچ ‘ انوویشن و کمرشلائزیشن (اورک) اور آئی پی او پاکستان کے اشتراک سے آئی پی رائٹس پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ نیو سینٹ ہال میں منعقدہ سیمینار کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر تھے جبکہ کلیدی مقرر آئی پی او پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد تھے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے کہا کہ سائنس دانوں کو اپنی ٹیکنالوجی پر مبنی ریسرچ پیپرزکی اشاعت کے…

Read More

پاکستان میں زرعی افسران کو اعزازیہ و اسناد دینے کی پہلی تقریب

فیصل آباد(نیوزلائن)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ زراعت پنجاب کے افسران اور فیلڈ عملہ کو اچھی کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کی ۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت( مارکیٹنگ) پنجاب سلوت سعید ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت( پلاننگ) ڈاکٹر غضنفر علی ، چیف پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن سیل رانا محمود اختر ،ڈائریکٹر جنرلز زراعت ڈاکٹر عابد محمود،محمد ظفر یاب حیدر ، ڈاکٹر قربان علی…

Read More

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد’’ریاست کے اندر ریاست‘‘کیوں

فیصل آباد(نیوزلائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے حکام نے یونیورسٹی کو پاکستانی قوانین سے بالاتر ادارہ بنا ڈالا۔مملکت خداداد میں ریاست کے اندر ایک ریاست کی ایک بہترین مثال جامعہ زرعیہ فیصل آباد بن چکی ہے۔ 9سال سے زائد عرصہ سے یونیورسٹی کو ایسے چلایا جا رہا ہے جیسے یہاں پاکستان کا کوئی قانون لاگو ہی نہ ہوتا ہو۔جامعہ زرعیہ کو ایک الگ’’ ریاست ‘‘بنانے کا آغازساڑھے 9سال قبل پنجاب کی وزارت قانون نے کیا۔ وزیر قانون نے اپنے چہیتے کزن کو جامعہ زرعیہ کا وائس چانسلر لگوانے کیلئے قانون سے کھلواڑ…

Read More