سنٹرل جیل فیصل آباد کے 18 قیدیوں میں ایڈز کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن)سنٹرل جیل فیصل آبادکے 18 اسیرایڈزجیسے موذی مرض میں مبتلانکلے ۔اس امرکاانکشاف گزشتہ دنوں عمل میں لائی گئی ’’ سکریننگ ‘‘کے دوران ہوا۔ایڈزمیں مبتلاپائے جانے والوں میں قتل،ڈکیتی اورمنشیات کے مقدمات میں پچیس برس تک کے لئے پابندسلاسل کرائے جانے والے 15 قیدی اورحوالاتی کی حیثیت سے جیل میں رکھے گئے 3 ایسے ملزمان شامل ہیں کہ جن کے مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔یہ امرقابل ذکرہے کہ دیگرقیدیوں کے ساتھ شب وروزگزارنے والے متاثرہ اسیران کوکسی خاص بارک میں منتقل کرنے اوران کاعلاج معالجہ کے خاطرخواہ انتظامات نہیں کئے…

Read More

لاہور جسم فروشی کی سب سے بڑی منڈی ‘پنجاب حکومت کی رپورٹ

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب میں جسم فروشی کاسب سے بڑا مرکز صوبائی دارالحکومت لاہور ہے۔پورے پنجاب کی جسم فروش خواتین کا ایک تہائی لاہور میں پایا جاتا ہے۔دوسرے نمبر پر موجود فیصل آبادکے حالات کو بہتر نہیں کہا جا سکتا لیکن لاہور کی نسبت یہاں انتہائی خوشگوار صورتحال اور اخلاقی تقاضوں میں لاہور کی نسبت فیصل آباد انتہائی بہتر پوزیشن پر ہے۔ جسم فروشی میں تیسری پوزیشن ملتان کی ہے تاہم آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو ملتان میں لاہور کے بعد سب سے زیادہ حالات خراب ہیں۔یہ انکشافات کسی…

Read More

ٹی بی کے ہر مریض کا ایڈز ٹیسٹ لازمی قراردینے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ٹی بی کے تمام مریضوں کا ایڈز ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور ٹی بی سنٹرز کو آگاہ کیا جا رہاہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹی بی کی مریضوں کے ایڈز ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیا ہے۔ صوبہ بھر میں کسی بھی سرکاری ہسپتال یا ٹی بی سنٹرمیں آنیوالے مریضوں میں ٹی بی کی تصدیق ہونے پران کے ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ ٹی بی…

Read More

پنجاب میں صورتحال گھمبیر‘5شہروں میں ساڑھے6ہزارایڈز مریض رجسٹرڈ

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب میں ایڈز کے حوالے سے انتہائی گھمبیر صورتحال سامنے آئی ہے۔صوبے کے پانچ بڑے شہروں میں ایڈز کے ساڑھے 6 ہزار کے لگ بھگ مریض رجسٹرڈ ہیں۔ ایڈز کے مریضوں کی تعداد کسی این جی او یا غیرسرکاری شخصیت کی رپورٹ میں نہیں دی گئی۔ خود پنجاب حکومت کی اپنی ایک رپورٹ میں ایڈز کے اتنے زیادہ مریض رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہواہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے مطالبہ پر تیار کی ہے ۔ اس رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ…

Read More