سالہا سال کے قبضے جائز قرار :انٹی کرپشن نے مافیاز کو کلین چٹ دیدی

فیصل آباد (نیوز لائن) انٹی کرپشن فیصل آباد کے حکام نے فیصل آباد ریجن میں قیمتی سرکاری زمینوں پر سالہا سال تک قبضے کو جائز قرار دیدیا ہے اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالے مافیاز کو کلین چٹ دیدی۔ قیمتی سرکاری جائیدادیں ناجائز قابضین سے واگزارکروالی گئی ہیں مگر جرم ثابت ہونے کے باوجود بااثر ناجائز قابضین کیخلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آبادنے ریجن بھر میں ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی کی اور اربوں کی قیمتی سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واگزار کروالی…

Read More

انٹی کرپشن کو’’بڑے مگرمچھوں‘‘ کیخلاف کام کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)نئے ڈائریکٹر جنرل انسداد رشوت ستانی پنجاب حسین اصغر نے انٹی کرپشن حکام کو چھوٹے سرکاری ملازمین کو کرپشن کے نام پر بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کرنے اور بڑے مگر مچھوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم انہوں نے اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران ریجنل آفس میں افسران سے میٹنگ کے دوران دیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر ( انویسٹی گیشن ) حافظ احمد طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شہرام مظفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد مسعود نظامی، محمد اسلم…

Read More

ڈی جی انٹی کرپشن کروڑوں کی لوٹ مارکرنیوالوں کا محافظ بن گیا

فیصل آباد (نیوزلائن) محکمہ انہار میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنیوالوں کا خود ڈی جی انٹی کرپشن محافظ بن گیا۔ محکمہ انہار کے کرپٹ مافیا کیخلاف تحقیقات کرنیوالے انٹی کرپشن آفیسر کو اپنے آفس میں بلا کر ملزمان کے سامنے تذلیل کا نشانہ بنایا اور انکوائری سے الگ کرکے بطور سزا فیصل آباد سے ڈی جی خان بھجوا دیا۔ نیوزلائن کے مطابق ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب مظہر نیاز رانا کرپٹ مافیا کا تحفظ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔ ڈی جی انٹی کرپشن نے اپنے ایک عزیز…

Read More

کرپشن کنگ افسران کے محافظ ڈائریکٹر انٹی کرپشن فارغ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈی جی انٹی کرپشن کرپشن کنگ افسران کے محافظ ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آبادڈاکٹر ارشاد احمد کو فارغ کردیا ہے اور ان کی خدمات سروسز ڈیپارٹمنٹ کو واپس کردی ہیں۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن تعیناتی کے دوران ڈاکٹر ارشاد احمد کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ کرپشن میں ملوث اعلیٰ افسران کا تحفظ کررہے ہیں ۔ ان کے دور میں کرپشن کے کئی میگا سکینڈل سامنے آئے مگر ان پر کارروائی نہ ہوسکی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی شکایات کو بغیر کسی کارروائی…

Read More

سال2017: انٹی کرپشن ’’ تحفظ کرپٹ مافیا‘‘مشن پر گامزن رہا

فیصل آباد(احمد یٰسین)سال رواں کے دوران محکمہ انٹی کرپشن فیصل آباد کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ سرکاری افسران کا محاسبہ کرنے کی بجائے کرپٹ مافیاز کو تحفظ دینے کیلئے سرگرم رہا ۔ ایک سال میں انٹی کرپشن فیصل آباد نے کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف آنیوالی درخواستوں میں سے صرف چار فیصد کارروائی کی باقی درخواستوں پر کارروائی کی بجائے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آباد نے سال 2017کے دوران کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف آنیوالی ساڑھے تین ہزار سے زائد درخواستوں کو…

Read More

فیصل آباد کے کرپشن کنگ محکموں کی زیر قیادت انٹی کرپشن سیمینار

فیصل آباد(احمد یٰسین)انٹی کرپشن ڈے پر محکمہ انسداد رشوت ستانی کے ریجنل ڈائریکٹر کا منعقد کردہ انٹی کرپشن سیمینار اپنی نوعیت کے حوالے سے منفرد رہا۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے انٹی کرپشن سیمینار کے دوران سٹیج پرصرف ان محکموں کو جگہ دی گئی جنہوں نے پنجاب کے سرکاری محکموں میں سے کرپشن کی ریس جیتی تھی۔محکمہ انٹی کرپشن کے ریکارڈ کے مطابق سال 2017کے دوران فیصل آباد میں کرپشن کی ریس محکمہ ریونیو جیت گیا ہے ۔فروغ کرپشن کی اس ریس میں پولیس دوسرے نمبر پر جبکہ…

Read More

انٹی کرپشن فیصل آباد کی ناقص کارکرگی پر ڈی جی شدید ناراض

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈی جی انٹی کرپشن بریگیڈئیر(ر)مظفرعلی رانجھا نے انٹی کرپشن فیصل آباد ریجن کی ناقص کارکردی پر شدید ناراضگی کا اظہا ر کیاہے۔ صوبہ بھر کے ریجنل ڈائریکٹرزکی میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے سہولیات کی فراہمی کے باوجود کارکردگی بہتر نہ بنانے پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد ڈاکٹر ارشاد سے بازپرس کی۔ پرانے مقدمات میں پیش رفت نہ ہونے اور فیصل آباد آفس بارے آنیوالی شکایات کے حوالے سے ڈی جی کا پارہ پوری میٹنگ کے دوران ہائی رہا۔اس موقع پر ڈی جی کا کہنا تھا کرپٹ سرکاری…

Read More

کمشنر کی انٹی کرپشن آفس کی انسپکشن‘ریکارڈ کا معائینہ‘ بریفنگ

فیصل آباد(نیوزلائن)کمشنر فیصل آباد مومن آغا نے انٹی کرپشن آفس کی انسپکشن کی۔ کمشنر نے انسداد رشوت ستانی محکمے کے معاملات کا جائزہ لیا‘ ریکارڈ کا معائینہ کیا۔ مقدمات اور انکوائریوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپنے ادارے کی سال بھر کی کارکردگی اور مقدمات و انکوائریوں کی طریقہ کار‘ انٹی کرپشن ریجن کے انتظامی ڈھانچے اور دستیاب وسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران کمشنر نے انٹی کرپشن افسران کو…

Read More