برآمدات کیلئے نئی تجارتی پالیسی ناگزیرہوچکی‘ رانااخلاق

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق چیئر مین آل پاکستان پا ور لومز ایسوسی ایشن رانااخلاق احمدنے کہا ہے کہ نئی قائم ہونے والی حکومت ملک کو اقتصادی تباہی سے بچانے کیلئے قابل عمل منصوبوں پر عملدرآمد کروائے ۔پاکستان کو اس وقت فوری بیل آؤٹ پیکیج اور اس کے بعد ایک نئی سٹرٹیجک تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جو برآمدات کو جارحانہ انداز میں بڑھائے۔ ایسی پالیسی تمام شراکت داروں کی بھر پور مشاورت سے بنائے جائے تاکہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے…

Read More

جنگ کی’’میڈ ان فیصل آباد‘‘ایکسپو کیلئے سرکاری افسران سرگرم

فیصل آباد(نیوزلائن)روزنامہ جنگ کے بینر تلے ہونیوالی ’’میڈان فیصل آباد‘‘نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری افسران سرگرم ہیں اور صنعتکاروں کو سراکری افسران کے ذریعے احکامات دئیے جا رہے ہیں کہ اس نمائش میں شرکت یقینی بنائیں۔ نیوزلائن کے مطابق روزنامہ جنگ کے زیر کنٹرول ایک صنعتی نمائش 24سے 25مارچ تک ایکسپوسنٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں ہو رہی ہے ۔نمائش کیلئے روزنامہ جنگ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کیساتھ بھی ایک معاہدہ کیا تھا۔ نمائش کیلئے جنگ گروپ نے اپنے انتظامات بڑی حد تک مکمل بھی کئے ہوئے ہیں۔…

Read More

ہراساں کرنے پر تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج

فیصل آباد(نیوزلائن) تاجروں کو بلاجواز ہراساں کئے جانے کے خلاف تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے‘ کارخانہ بازار میں ٹائر جلا کر ایف بی آر کے خلاف مظاہرہ اور نعرہ بازی کی گئی۔نیوزلائن کے مطابق تاجر تنظیموں نے ایف بی آر کی جانب سے تھانہ ریل بازار میں من گھڑت‘ بوگس اور جھوٹی درخواست دیئے جانے اور تاجروں کو حراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجر بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر تھانہ ریل بازار بھی گئے اور ایف بی آرکی طرف سے دی جانے والی…

Read More

حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی‘ شیخ ندیم

فیصل آباد(نیوزلائن) ایوان صنعت وتجارت کے سابق سینئرنائب صدرشیخ ندیم اللہ والا نے کہاہے کہ پاکستان کی تاجر برادری نا مساعد حالات کے باوجود معیشت کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا بھرپو رکردار ادا کر رہی ہے لیکن ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ود ہولڈنگ ٹیکس، مختلف محکموں کے ذریعے ٹیکسز کی وصولی اور شرح میں بے پناہ اضافے سے کاروباری طبقے کیلئے کاروبا رچلانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ تاجر طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگی…

Read More

پولیس وردی استعمال کرکے بزنس کمیونٹی کی ریکوری کرنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے وردی کا ناجائز استعمال کرنا شروع کررکھا ہے۔ وردی کا استعمال کرکے کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے طاقتور بزنس کمیونٹی کی ایجنٹ کا کردار ادا کیا جا رہا ہے صرف چھوٹے اہلکار ہی نہیں ’’چھوٹے وڈے ‘‘تھانیدار اور اعلیٰ افسران بھی اس دھندے میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔پولیس اہلکار کاروباری رقوم کی واپسی کیلئے سرگرم ہوتے ہیں اور وصول شدہ رقوم میں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ تمام کارروائی قانون سے بالاتر ہو کر اور قواعدوضوابط سے ہٹ کر کی جاتی ہے۔…

Read More

پروسیسنگ ملز مالکان کے وفد کی چیف ایگزیکٹو فیسکو سے ملاقات

فیصل آباد(نیوزلائن)چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے کہا ہے کہ صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے،صنعتیں لوگوں کو روزگارکی فراہمی،ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار اداکررہی ہیں اور صنعتی صارفین کا فیسکو کے ریونیو میں نمایاں حصہ ہے وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسسنگ ملز ایسوسی ایشن( اپٹپما) کے وفد سے خطاب کر رہے تھے جس نے چئیرمین شیخ خالد حبیب کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد کے دیگر اراکین میں شیخ محمد امجد سابقہ چئیرمین اپٹپما، چوہدری حبیب احمد…

Read More

فیصل آباد پولیس کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے سرگرم

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے طاقتور بزنس کمیونٹی کی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے لگی۔ پولیس اہلکار کاروبار رقوم کی واپسی کیلئے سرگرم ہوتے ہیں اور وصول شدہ رقوم میں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ تمام کارروائی قانون سے بالاتر ہو کر اور قواعدوضوابط سے ہٹ کر کی جاتی ہے۔ پولیس اہلکار وصولیوں کیلئے غیرقانونی طور پر اپنااثرو رسوخ اور محکمانہ اختیارات کا غیرقانونی استعمال کھلے کرتے ہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں کاروباری لین دین کی پولیس کے ذریعے وصولی…

Read More

ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز سی پیک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے خوفزدہ

فیصل آباد(احمد یٰسین )فیصل آباد کے ٹیکسٹائل مالکان سی پیک کے ون روڈمنصوبے میں بڑے پیمانے پر غیرملکی سرمایہ کاری سے خوفزدہ ہیں۔ گوادر ٹو چائینہ روڈ کیساتھ بننے والے صنعتی زونز میں متوقع سرمایہ کاری نے صنعتی مالکان کو مسقبل کے حوالے سے خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ سی پیک میں منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو ملنے والی مراعات نے اور غیرملکیوں کے قوانین پرعمل کرنے کے تاثر نے فیصل آباد کے ’’سیٹھوں‘‘ کو شکوک و شبہات کا شکار کر دیا ہے ۔اور صنعتکاروں نے وفاقی حکومت کو خدشات…

Read More

ٹیکس بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو کمیونٹی فرینڈلی بنایا جائے:ندیم اللہ والا

فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئرنائب صدرشیخ ندیم اللہ والانے کہاہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کاروباری سرگرمیاں انتہائی متاثر ہونے کی وجہ سے تاجر برادری مسائل میں گھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے تقریباً 30 فیصد ٹیکس ریٹرن کم جمع ہوئی ہے اگر حکومت ٹیکسز کی تعداد میں کمی اور ٹیکس ریٹ میں کمی کرے اور ایف بی آر سے خوف کی علامت ختم کرے تو اضافی ٹیکس جمع کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرفوری…

Read More

درآمدی اشیاء پر ریگلولیٹری ڈیوٹی مہنگائی کو جنم دیگی‘ زاہد توصیف

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وتحریک انصاف کے رہنما رانا زاہد توصیف نے کہاہے کہ سینکڑوں اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنا سر اسر ظلم ہے‘ ملک میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر ہے ‘ انڈسٹری جواب دے چکی ہے ‘ چار سال میں ریکارڈ قرضے لئے گئے ‘ حکمرانوں نے غریب عوام کو کچومر نکال دیا ہے ۔ مہنگائی بے روز گاری اور غربت کی وجہ سے عوام خود کشیوں پرمجبور ہیں جبکہ حکمرانوں اپنے شاہانہ خرچے پورے کرنے کے لئے غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ…

Read More