ٹیکس چور ی میں ملوث نیب زدہ صنعتکار کیلئے ڈرائی پورٹ پر گارڈ آف آنر

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈرائی پورٹ پر کسٹم حکام نے پراپرٹی فراڈ اور ٹیکس چوری میں ملوث صنعتکار گروپ کے چیئرمین کو خصوصی گارڈ آف آنر دینا شروع کردیا۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مخصوص صنعتکاروں کو پورٹ کا عملہ گارڈ آف آنر پیش کرتا ہے۔ چناب گروپ کے چیئرمین سمیت متعدد صنعتکاروں کو ڈرائی پورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے۔ آتے جاتے کسٹم حکام اور پورٹ کا عملہ انہیں سلیوٹ پیش کرتا اور بگل بجا کر ان کی آمد و روانگی پر…

Read More

ٹیکس چوری ‘ پراپرٹی فراڈ کرنیوالوں کی تقریب میں کمشنر کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (نیوز لائن) کروڑوں کی ٹیکس چوری اور اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کرنے والے صنعتکار گروپ کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقدہ تقریب میں کمشنر اور آر پی او فیصل آباد نے خصوصی شرکت کی۔ اربوں روپے کے پراپرٹی فراڈ میں نیب کے ملزم اور ٹیکس چوری میں ایف بی آر کے ملزمان کی تقریب میں مقامی بیوروکریٹس اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ کمشنر ‘آر پی او ‘ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سمیت کسی نے ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کیخلاف کارروائی کے حوالے…

Read More

ٹوبہ کے نیب زدہ سیاستدان گورنر پنجاب کی اہم میٹنگز میں موجود

فیصل آباد (احمد یٰسین) گورنر پنجاب کے دورہ فیصل آباد و توبہ کے دوران نیب زدہ اور شکست خوردہ سیاستدان باپ بیٹے  میٹنگز میں گورنر کے ساتھ موجود رہے جبکہ اہم میٹنگز میں نیب زدہ باپ بیٹے کو گورنر پنجاب نے موجود رکھا۔ نیوز لائن کے مطابق عام انتخابات میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صنعتکار سیاستدان فیملی کے ا میدوار چوہدری اشفاق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عام انتخابات میں شکست کے باوجود…

Read More

اربوں روپے کا فراڈ:چن ون گروپ کیخلاف نیب تحقیقات شروع

فیصل آباد(احمد یٰسین)اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کرنیوالے معروف صنعتی گروپ چن ون کیخلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چن ون کیخلاف ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔ اس کے مالکان کو بلایا جا رہا ہے اور کسی بھی وقت ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔چن ون گروپ کے مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کیا ہے۔ لگژری اپارٹمنٹس فروخت بھی کردئیے جبکہ حقیقت میں اپارٹمنٹس کیلئے اراضی خریدی ‘ اس کی کسی مجاز اتھارٹی سے منظوری لی نہ ہی اپارٹمنٹس…

Read More

پی ٹی آئی رہنما کے چن ون گروپ کا اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ

فیصل آباد (احمد یٰسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اشفاق اور ان کی فیملی کے ملکیتی چن ون گروپ کا اربوں روپے کا سامنے آیا ہے۔ چن ون لگژری اپارٹمنٹس ایند ہومز منصوبہ کے نام پر فیصل آباد‘ لاہور ‘ اسلام آباد میں اربوں روپے کی لوٹ مار کی اور طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود شہریوں کو رقوم واپس کیں نہ اپارٹمنٹس دئیے۔ نیوزلائن کے مطابق معروف ٹیکسٹائل گروپ چناب لمیٹڈ نے کچھ عرصہ قبل گارمنٹس مصنوعات اپنے نام سے رجسٹرڈ کروا کر فروخت کرنے کیلئے چن ون…

Read More

چن ون اور چناب لمیٹڈ33کروڑ روپے کے ٹیکس نادہندہ نکلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)معروف صنعتی امپائر ’’چناب گروپ‘‘ 33کروڑروپے سے زائد کا ٹیکس نادہندہ نکلا۔ایف بی آر حکام نے چناب گروپ کے ٹیکس نادہندہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ چناب گروپ کے چیف ایگزیکٹوکا کہنا ہے کہ ٹیکس والوں کیساتھ صنعتکاروں کے ایسے معاملات چلتے رہتے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق ’’چناب گروپ ‘‘ کے نام سے کام کرنے والا صنعتی گروپ بڑے ٹیکس نادہندگان میں شامل پایا گیا ہے۔چناب گروپ کے چن ون اور چناب لمیٹڈ کے نام سے دو ادارے ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔دو ارب روپے…

Read More