کمشنر آفس کے ملازمین کو ڈی سی سیکرٹریٹ سے فارغ کرنے کا حکم

فیصل آباد(ندیم جاوید) سابقہ کمشنرآفس کے ملازمین کو ڈی سی آفس سے فوری فارغ کرکے ڈویژنل کمشنر آفس رپورٹ کرنے کا حکم نامہ دوبارہ جاری کردیا گیا۔ ڈی سی آفس میں ایک بھی ملازم سابقہ کمشنر آفس کا نہیں ہونا چاہئے۔ ڈی سی آفس کی پرکشش پوسٹوں پر براجمان ہو کر پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں گھسائے سابقہ کمشنر آفس کے ملازمین پنجاب حکومت کے حکم نامے پر مٹی ڈالنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ سابقہ کمشنر آفس…

Read More

کمشنر فیصل آباد آصف اقبال کو مئیر کے اختیارات تفویض

ٰٖفیصل آباد(نیوزلائن)کمشنر فیصل آباد آصف اقبال کو مئیر اور ڈپٹی کمشنر احمد فواد کو چیئرمین ضلع کونسل کے اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں۔میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر متعلقہ اے سی کو بنایا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات کے پیش نظر تمام بلدیاتی اداروں کے سیاسی سربراہان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ان اداروں کے معاملات کو چلانے کیلئے الیکشن کمیشن نے ایڈمنسٹریٹر مقرر کرکے ان کو اختیارات سونپ دئیے ہیں۔ صوبہ بھر کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کمشنر کو مئیر بنایا گیا ہے۔ تمام…

Read More

نوازشریف جلسہ کیلئے عدم تعاون پر کمشنر فیصل آباد کی چھٹی کا امکان

فیصل آباد(نیوزلائن)جڑنوالہ میں میاں نواز شریف کے جلسہ عام کیلئے عدم تعاون ‘ ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی رائے کو نظرانداز کرنے اور دیگر کئی معاملات میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کو کمشنر فیصل آباد مومن آغا سے شدید تحفظات ہیں اور امکان ہے کہ مومن آغا کو کمشنر فیصل آباد کی سیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔نیوزلائن کے مطابق ن لیگ کے رہنما کمشنر فیصل آباد مومن آغا کے حوالے سے شدید تحفظات رکھتے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت کے سامنے اپنے تحفظات کااظہار…

Read More

وزیر اعظم قومی ترقیاتی پروگرام: 38 کروڑ کی 113 ترقیاتی سکیمیں منظور

فیصل آباد (نیوزلائن) وزیر اعظم قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈویژن کے مختلف علاقوں میں 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مزید 113 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جس میں بجلی و سوئی گیس کی فراہمی ‘ گلیوں ‘ نالیوں اور محکمہ تعلیم و صحت کی عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں ۔ یہ منظوری ڈویژنل کمشنر مومن آغا کی زیر صدارت ڈویژنل رابطہ و عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رائے واجد علی‘ایس ای پبلک…

Read More

کمشنر آفس میں جانے کیلئے ’’انٹری فیس‘‘ مقرر‘ شہری خوار

فیصل آباد(نیوزلائن) بااثر شخصیت کی آشیرباد سے کمشنر آفس میں داخلے کیلئے تما م ہیکل سواروں کیلئے ’’انٹری فیس ‘‘لگا دی گئی ۔ آفس کے مین گیٹ کیساتھ ہی بیرئیر لگا کر راستہ بند کیا گیا ہے اور’’ انٹری فیس ‘‘کی ادائیگی کے بغیر کسی کو آفس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔انٹری فیس کی ادائیگی کے مسئلے پر جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق کمشنر آفس فیصل آباد کے داخلی راستے کو بانس کا عارضی بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور آفس میں…

Read More

کمشنر کی انٹی کرپشن آفس کی انسپکشن‘ریکارڈ کا معائینہ‘ بریفنگ

فیصل آباد(نیوزلائن)کمشنر فیصل آباد مومن آغا نے انٹی کرپشن آفس کی انسپکشن کی۔ کمشنر نے انسداد رشوت ستانی محکمے کے معاملات کا جائزہ لیا‘ ریکارڈ کا معائینہ کیا۔ مقدمات اور انکوائریوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپنے ادارے کی سال بھر کی کارکردگی اور مقدمات و انکوائریوں کی طریقہ کار‘ انٹی کرپشن ریجن کے انتظامی ڈھانچے اور دستیاب وسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران کمشنر نے انٹی کرپشن افسران کو…

Read More

سرکاری واجبات کے وصولی اہداف میں کمی نہیں ہونی چاہئے‘ کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے محکمہ مال کے ریونیو افسران کوہدایت کی ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں اور مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔محکمہ مال کے امور کاجائزہ لینے کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،ایڈیشنل کمشنر کوآڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد شاہد،اسسٹنٹ کمشنر ریونیورؤف اعوان،جنرل اسسٹنٹ ریونیو محمدعمران،سب رجسٹرارنازیہ موہل اوردیگر افسران موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے لینڈ ریونیو،واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپٹل ویلیو ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں…

Read More

وزیر اعظم قومی ترقیاتی پروگرام‘30کروڑ کی 208سکیمیں منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعظم قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں کی منظوری کیلئے ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر فیصل آباد مومن آغا نے کی ۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر محمد رمضان اور ایف ڈی اے‘ سوئی گیس ‘ فیسکو ‘ روڈز ‘ بلڈنگز ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ‘ ایف ڈی اے ‘ واسا ‘ پی ایچ اے اور لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔اس موقع پر ترقیاتی سکیموں کے انتظامی و تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد 30کروڑ 91 لاکھ روپے کی…

Read More