کرپٹ بیورو کریٹس کیخلاف ’’ہنٹ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(میاں افتخار )پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف ’’ہنٹ آپریشن ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارروائی کے دوران سیاسی وابستگیاں رکھنے والوں کو بھی کرپشن کی دفعات کے تحت ہی چارج کیا جائے گا۔ افسران کے اپنے اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے بیوروکریسی میں کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ مالی و اخلاقی بدعنوانیوں ‘ اختیارات کے ناجائز…

Read More

پی سی بی میں اربوں کے گھپلے:کرپشن چھپانے کیلئے آڈٹ سے گریزاں

فیصل آباد(احمد یٰسین)نجم سیٹھی دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نواز شریف کے چہیتے چیئرمین پی سی بی کی مدت تعیناتی کے دوران کھلے ہاتھوں سے قومی خزانہ لٹایا جاتا رہا۔ افسروں نے اربوں روپے اللوں تللوں پر اڑا دیا۔ کرپشن چھپانے کیلئے کئی سال سے پی سی بی کے فنڈز کا آڈٹ ہی نہیں کروایا گیا۔ نیوزلائن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں کئی سال سے فنڈز کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ مقبول کھیل کرکٹ…

Read More

الیکشن کیلئے تعینات تھانیدار کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کرنے لگے

فیصل آباد (عاطف چوہدری) پولیس افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنز میں بھاری پیمانے پر کرپشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے، الیکشن تعیناتی کا بہانہ بنا کر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز اور محرران موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے کھلے عام ،، مک مکا اور رشوت،، لینے میں مصروف ہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی بجائے تھانوں میں انھیں پورا پروٹوکول دیا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں دو تھانوں کی پولیس نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ توڑے ہوئے ڈکیتی کی ملزمہ…

Read More

ڈی پی ایس میں35کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

فیصل آباد(عاطف چوہدری)پنجاب حکومت کے سرکاری کنٹرول میں چلنے والے پرائیویٹ سکول ’’ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد‘‘ میں 35کروڑ روپے سے زائد کی لوٹ مار سامنے آئی ہے۔ میاں شہباز شریف کے دس سالہ دور اقتدار میں ایک اہم ن لیگی شخصیت کے تعینات کردہ پرنسپل شاہد محمود‘ رانا ثناء اللہ کے انتہائی چہیتے ڈائریکٹر سکول محمد اشرف ‘ رانا ثناء اللہ کے دست راست سابق ن لیگی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی علی اصغر بھولا گجر کے قریبی عزیز سکول کے ایڈمن آفیسر ذیشان گجر‘ اکاؤنٹ آفیسرمحمد سمیر اور متعدددیگر انتظامی…

Read More

محکمہ انہارفیصل آباد میں پچاس کروڑ کا کرپشن سکینڈل

فیصل آباد (عاطف چوہدری)فیصل آباد ریجن میں محکمہ انہارکے آبیانہ کی پچاس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ کرپشن سکینڈل میں چیف انجینئر انہار‘ پیڈاحکام‘ فارمر آرگنائزیشنز کے عہدیدار اور متعدد دیگر افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیوزلائن کے مطابق محکمہ انہار فیصل آباد ریجن میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا آبیانہ سکینڈل سامنے آیا۔ کسانوں سے آبیانہ وصول کرلیا گیا ہے مگر اسے قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے سرکاری افسران اور کسان تنظیموں نے آپس میں بندربانٹ کرلی۔ایسا ریجن کی…

Read More

پولیس پٹرول پمپ کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پولیس پٹرول پمپ فیصل آباد کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔معاملے میں پمپ انچارج کے علاوہ نقدی محرر‘ اکاؤنٹ آفیسر اور بعض اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کروڑوں روپے کا ہیر پھیر کرنے کے علاوہ جعلی کمپنی سے پمپ کا بوگس آڈٹ بھی کروا لیا گیا۔ آر پی او‘ سی پی او اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن معاملے کا علم ہونے اور انکوائری میں ملزمان کے گھپلوں میں ملوث ہونے کاثابت ہونے کے باوجود بااثر ملزمان کیخلاف ایکشن نہیں لے رہے…

Read More

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن‘ آڈٹ میں ثابت

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن صوبائی حکومت کے آڈٹ میں پکڑی گئی۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کرپشن و لوٹ مار کی طویل داستان کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں طویل عرصے سے لوٹ مار خوردبرد کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز وزیرمملکت خزانہ رانا محمد افضل خان کمپنی میں ہونیوالی کرپشن و لوٹ مار پر افسران کی متعدد بار سرزنش بھی کر چکے تھے۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ عماد…

Read More

سال2017: انٹی کرپشن ’’ تحفظ کرپٹ مافیا‘‘مشن پر گامزن رہا

فیصل آباد(احمد یٰسین)سال رواں کے دوران محکمہ انٹی کرپشن فیصل آباد کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ سرکاری افسران کا محاسبہ کرنے کی بجائے کرپٹ مافیاز کو تحفظ دینے کیلئے سرگرم رہا ۔ ایک سال میں انٹی کرپشن فیصل آباد نے کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف آنیوالی درخواستوں میں سے صرف چار فیصد کارروائی کی باقی درخواستوں پر کارروائی کی بجائے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آباد نے سال 2017کے دوران کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف آنیوالی ساڑھے تین ہزار سے زائد درخواستوں کو…

Read More

فیصل آبادپارکنگ کمپنی کے جگہ جگہ قبضے‘127غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنا کر شہر کا حلیہ ہی خراب کر دیا۔جبکہ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنا کر تجاوزات کی مرتکب ‘ سرکاری اراضی کا غیرقانونی استعمال کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ کے جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی کروڑوں روپے کی سالانہ کرپشن کیساتھ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنانے‘ سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا کھلے عام ارتکاب کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے شہر میں 167پارکنگ…

Read More

ناقص حکمت عملی اوربد انتظامی:ایف ڈی اےکو شدید مالی بحران کا سامنا

فیصل آباد(ندیم جاوید)ناقص حکمت عملی اور بدانتظامی کی وجہ سے فیصل آباد ترقیاتی ادارہ شدید ترین مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایف ڈی اے نئے ترقیاتی منصوبے بھی شروع نہیں کر پا رہا جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی ممکن نہیں رہی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادارہ نے اخراجات میں بلاوجہ غیر معمولی اضافہ کر رکھا ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔کالونیوں کو…

Read More