سی پی او آفس شکایات سیل کا اہلکار منشیات فروش کا سفارشی بن گیا

فیصل آباد(نیوزلائن) منشیات فروش کو مقدمہ سے بچانے کیلئے سی پی او آفس میں تعینات ملازم سفارشی بن گیا۔تھانے جا کر ایس ایچ او اور عملے کو شدید نوعیت کی دھمکیاں دیں۔تاہم منشیات فروش کا زیر قبضہ موٹر سائیکل اور موبائل فون حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔منشیات فروش کو بغیر کارروائی نہ چھوڑنے پر حوالدار درخواستیں دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رفو چکر ہو گیا ۔ سمندری پولیس نے اپنے ہی پیٹی بھائی کیخلاف رپٹ درج کر لی۔ نیوز لائن کے مطابق ایس ایچ او سٹی سمندری رانا مغفور…

Read More

نشے کی لت اور نوجوان نسل: تحریر عزیر خان

میری امی ابو مہینے کے اختتام پر دروازے کی راہ دیکھتی رہتی ہے کہ اج یا کل ہمارا بیٹا ہاسٹل سے گھر آنے والا ھے اور میں جب گھر میں داخل ہوتا ہوں تو میری امی مجھے گلے لگا کر کہتی ہے …. ” ہائے تم کتنے کمزور ہوگئے ہو” … اور پھر طرح طرح کے نوازشات مجھ پر ہوجاتے ہیں اور دو دن میں میری والدہ پوری مہینے کی کمی پوری کر دیتی ہے …. یہ سب دیکھ کر مجھے خوشی بھی ہوتی ہے اور اپنے اپ کو خوش…

Read More

پولیس یونیورسٹیوں، کالجوں میں منشیات کی روک تھام میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ شہر کے درجنوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کی شکایات سامنے آچکی ہیں مگر اس سب کے باوجود پولیس موثر اقدامات اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بہت بڑے پیمانے پر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات فروشی اور استعمال کئے جانے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ سمن آباد میں کالج روڈ کے تمام کالجز میں وہاں کے عملے اور اساتذہ کی…

Read More

تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور انتظامی عملہ منشیات فروشی میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن) تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ نے مافیا کا روپ دھار لیا۔ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں ٹیچرز‘ انتظامی عملے کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کو منشیات فروش مافیازکا ساتھ بھی میسر ہے اور اعلیٰ بیوروکریسی‘ بلدیاتی نمائندوں‘ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہاں منشیات فروشی کی جارہی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا…

Read More

فیصل آباد میں زہریلی شراب بنانے کا دھندا: پولیس خاموش تماشائی

فیصل آباد(عاطف چوہدری)فیصل آباد ریجن میں بڑے پیمانے پر جعلی شراب بنانے کا دھندا ہورہا ہے مگر پولیس سب حالات سے آگاہ ہونے اور زہریلی شراب تیار کرنے والوں کی لسٹیں موجود ہونے کے باوجود کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ فیصل آباد ریجن کے 113جعلی شراب بنانے والوں کی لسٹ پولیس نے تیار کر رکھی ہے مگر ان میں سے کسی ایک کیخلاف بھی مقامی پولیس حکام کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ریجن کے اضلاع فیصل آباد‘ جھنگ ‘ چنیوٹ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ…

Read More

ہومیو پیتھی کی آڑ میں کھلے عام جعلی ادویات سازی کا دھندہ جاری

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں ہومیو پیتھی کی آڑ میں جعلی ادویات سازی کا دھندہ کھلے عام جاری ہے ۔ ہومیو پیتھی کیساتھ ایلو پیتھی کے نسخوں کو ملا کر اور منشیات کی مختلف قسموں کو استعمال میں لا کر وقت بخش‘ سکون آور اور جنسی ادویات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ہومیو پیتھی کے متعدد ایس افراد اس معاملے میں ملوث ہیں جو کبھی پریکٹیکل ڈاکٹر رہے ہی نہیں اور انہوں نے ادویات سازی کی تعلیم و تربیت بھی حاصل نہیں کی ہوئی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں…

Read More

انجمن انسداد منشیات‘نشہ کی لعنت بھول کرڈینگی کیخلاف سرگرم

فیصل آباد( نیوزلائن)سرکاری چھتر چھایا میں بنی انجمن انسداد منشیات ‘ نشہ کی لعنت کیخلاف جنگ بھول کر ڈینگی کیخلاف گرلز سکولوں اور کالجوں میں’’ آگہی‘‘اقدامات کرنے میں سرگرم ہے۔انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیصل آباد نشہ کی لعنت بھول کر ڈینگی کیخلاف سرگرمی دکھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔محکمہ سوشل ویلفیئر بھی نشہ کے خاتمے کیلئے سرکاری چھتر چھاؤں میں بنائی گئی تنظیم کو اس کا فریضہ یاد کروانے کی بجائے غیرمتعلقہ کاموں میں اس کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال…

Read More