انتظامی و پولیس افسران سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے لگے

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد کے انتظامی اور پولیس افسران کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور سیاسی تقاریب میں شامل ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی کے باوجود مختلف محکموں کے افسران و اہلکاران کھلے عام قانون سے کھلواڑ کرکے سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہورہے ہیں مگر کوئی ادارہ ان کیخلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں تعینات انتظامی اور پولیس افسران کے مختلف سیاسی سرگرمیوں مین شامل ہونے اور سیاسی تقاریب میں…

Read More

یونیورسٹی کے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے: ڈاکٹر ندیم سہیل

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا سفر بطور ادارہ ایک سو بائیس ‘ بطور کالج پچانوے اور بطور جامعہ سترہ سال پہلے شروع ہوا۔ 1897 میں ایک پرائمری سکول کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے ادارے کو 1924میں کالج بنایا گیا۔ ایک وقت تھا کہ گورنمنٹ کالج فیصل آباد کا ڈنکا پورے پنجاب میں بجتا تھا۔ یہاں کے ہونہار طلبہ نے ہر شعبہ زندگی میں ملک کا نام روشن کیا۔ سال 2002 میں سے یونیورسٹی کا درجہ دے کر ڈگری کے اجراء کا اختیار سونپ دیا گیا…

Read More

فیل ہونے کا خوف ختم: پانچویں اور آٹھویں کے تمام بچے پاس

فیصل آباد (احمد یٰسین) پنجا ب حکومت نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں پیپر خالی چھوڑ جانیوالے بچے بھی پاس قرار دیدئیے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں شریک ہونے والے تمام طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پانچویں اور آٹھویں کلاس کے کسی بچے کو فیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام بچوں کو پاس قرار دے کر اگلی کلاس میں بھیجنے کا…

Read More

ایجوکیشن و ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن اورہیلتھ سیکٹرز کی جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے دستیاب فنڈز کو رواں ماہ میں بروئے کار لایا جائے اس سلسلے میں ٹھیکیداروں کو مزید متحرک کریں تاکہ منصوبوں کو پاےۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ہیلتھ وایجوکیشن کی زیرتکمیل سکیموں کی تازہ ترین صورتحال،ان کے دستیاب ودرکار فنڈز کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ڈی…

Read More

زرعی یونیورسٹی میں موجودہ و سابق وی سی کیلئے الگ الگ قانون

فیصل آباد(احمدیٰسین)تیرا قانون کوئی اور ہے‘ میرا قانون کوئی اور۔کے مصداق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے رشتہ دار وائس چانسلر اور ان کی جگہ تعینات ہونے والے قائمقام وائس چانسلر کیلئے الگ الگ قانون بنا دیا گیا۔سابق وائس چانسلر رانا اقرار کے سامنے تمام فیکلٹی بچھ بچھ جاتی تھی تو نئے وی سی کو کوئی لفٹ کرانے کو تیار نہیں۔ سابق وائس چانسلر کی سہولت کیلئے قوانین کو موم کی ناک بنا دیا گیا اور ہر قانونی معاملے کو رانا اقرار کی مرضی کے…

Read More

ٹیوٹا کالجز میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ‘ عملے کی غیرقانونی تعیناتی

فیصل آباد(عاطف چوہدری)سپریم کورٹ کے حکم اور پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے برخلاف ٹیوٹا کے زیرکنٹرول کالجوں میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور عملے کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرقانونی تعیناتیاں کئی سالوں سے کی گئی ہیں اور انہیں واپس اپنے اصل محکموں میں بھجوانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے کالجوں ‘ انسٹی ٹیوٹس میں ایسے اساتذہ اور عملے کی تعیناتیاں کی گئی ہیں جو ٹیوٹا کے ملازمین نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح حکم…

Read More

امتحانی عملے کیلئے کمشنر آفس ایجوکیشن اتھارٹی پردباؤ ڈالنے لگا

فیصل آباد(نیوزلائن)تعلیمی بورڈ فیصل آباد کو امتحانی عملے کی فہرستیں فراہم کرنے کیلئے کمشنر آفس فیصل آباد ایجوکیشن اتھارٹی پر غیرضروری دباؤ ڈالنے لگا۔ تعلیمی بورڈز کو امتحانی عملے کی فراہمی سکولوں سے براہ راست کرنے کی بجائے ایجوکیشن اتھارٹی کی اجازت سے مشروط کی گئی ہے۔تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا عارضی چارج ملتے ہی کمشنر فیصل آباد نے اس معاملے میں کمشنر آفس کے عملے کو بھی دھکیل لیا ۔ بورڈ افسران کی بجائے ایڈیشنل کمشنر کے ذریعے ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری عملہ کی فراہمی کا حکم نامہ جاری…

Read More

فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ کولڈ ڈرنک مافیا کے پروردہ مافیا نے اس حکومتی پابندی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔سکول و کالجوں کے پرنسپل اورا ساتذہ بھی اس پابندی کو ناکام بنانے میں مافیا کے ہمنوا ہیں۔ خود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام بھی پابندی کے حوالے سے کارروائیاں کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر100میٹر کی حدود میں کولڈ ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کررکھی…

Read More

محکمہ تعلیم فیصل آباد سرکاری سکولوں سے ڈراپ آؤٹ روکنے میں ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)محکمہ تعلیم فیصل آبادکے حکام بھرپور کوششوں کے باوجود فیصل آباد کے سرکاری سکولوں سے بچوں کے ڈراپ آؤٹ روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ ڈراپ آؤٹ کی بڑھتی ہوئی شرح ضلع کی رینکنگ میں اضافے کے خواہاں افراد کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے مگر اس پر قابو پانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو پا رہی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے سکولوں میں بچوں کے ڈراپ آؤٹ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پنجاب کے محکمہ تعلیم کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق…

Read More

فیصل آباد کے80فیصد سکولوں میں بچے کھلے آسمان تلے پڑھنے پرمجبور

فیصل آباد(احمد یٰسین)شہباز شریف حکومت دس سال کے اقتدار میں بھی صوبے کے دوسرے بڑے شہر کے کی سکولوں کی حالت زار سنوارنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔فیصل آباد کے 1858سکولوں میں 6481کلاس رومز کی کمی ہے اور بچے کھلے آسمان تلے کلاس لینے پر مجبور ہیں۔ گرمیوں میں درختوں کی چھاؤں اور سردیوں میں دھوپ ہی بچوں سہارا اور موسم کی شدت سے بچانے کا موجب ہوتی ہے۔نیوزلائن کے مطابق ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں سرکاری سکولوں کی حالت زار انتہائی دگرگوں ہے۔ سکولوں کی خستہ…

Read More