سینٹ الیکشن:فیصل آباد کے4ایم پیز کی چوہدری سرور کیساتھ خفیہ ڈیل

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے چار ارکان پنجاب اسمبلی کی چوہدری سرور کیساتھ خفیہ ڈیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینٹ الیکشن میں یہ ارکان اسمبلی اپنی جماعت کی بجائے چوہدری سرور کو کاسٹ کریں گے۔ نیوزلائن کے مطابق پی ٹی آئی کے سینٹ کے امیدوار چوہدری سرور پنجاب اسمبلی میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے خفیہ طور پر سرگرم ہیں۔ فیصل آباد کے بارہ ارکان اسمبلی کیساتھ وہ رابطے میں ہیں۔ ان میں سے چار کیساتھ تو خفیہ ڈیل فائنل ہو چکی ہے جبکہ دیگر کیساتھ بات چیت جاری…

Read More

سینٹ الیکشن کیلئے بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں‘ میاں منان

فیصل آباد(نیوزلائن)رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے خرید و فروخت کا بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں۔حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ طویل مدت کی نگران حکومت اور ٹیکنوکریٹس گورنمنٹ کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی اور امن ممکن نہیں۔ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں آئین کی حکمرانی۔قانون کی بالادستی، ووٹ کے تقدس اور عوام کے حق حاکمیت کے ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ حکومت گرانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ قوم آئندہ…

Read More

طاہر رشید ایف یو جے کے صدر‘ ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (نیوزلائن) سینئر صحافی طاہر رشید فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ ایف یو جے کے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے پولنگ گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ہوئی۔چیئرمین الیکشن کمیٹی دلشاد خان اور ممبران کمیٹی وسیم نواز اور فیض احمد آفریدی نے الیکشن عمل کی نگرانی کی۔ کل ممبران 236 ممبران میں سے 168 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نومنتخب صدر طاہر رشید نے 152‘ جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے 156‘فنانس سیکرٹری منظور عالم ایاز نے 124…

Read More

ڈسٹرکٹ بار الیکشن،صدارت اور سیکرٹری کیلئے3‘3 امیدوار

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی صدارت اور سیکرٹری شپ کیلئے تین تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ،آج اعتراضات، کل جانچ پڑتال اور 6 جنوری کو حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، پولنگ 13 جنوری کو ہوگی۔ صدارت کیلئے تین امیدواران امجد حسین ملک، محمد خوشحال خاں اور عابد مقبول ، نائب صدارت کیلئے چار امیدواروں شمس الزمان کھرل ، رانا محمد اکرم ربانی ، محمد اسلم ڈوگر اور خاور نذیر سندھو ، سیکرٹری کیلئے تین امیدواران رانا شاہد منیر، محمد رہیل ظفر اور محمد سہیل…

Read More

فیصل آباد میں 40لاکھ 81ہزار سے زائد ووٹر رجسٹرڈ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے گیارہ اور صوبائی اسمبلی کے بائیس حلقوں میں کل 40لاکھ 81ہزار 942ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے 56فیصد مرد اور 44فیصد خواتین ووٹرز ہیں۔الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں کے مطابق فیصل آباد میں رجسٹرڈ ووٹر لاہور کے بعد پنجاب بھر سب سے زیادہ ہیں ۔ پہلے نمبر پر موجود لاہور میں 49لاکھ چار ہزار ووٹر رجسٹرڈ ہیں ۔ تیسرے نمبر پر راولپنڈی میں 29لاکھ 47ہزار ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ گوجرانوالہ 25لاکھ کیساتھ چوتھے اور ملتان 23لاکھ ووٹرز کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔فیصل آباد…

Read More

ہر پاکستانی کو ووٹ کا اندراج ضرور کرانا چاہئے‘ ریجنل الیکشن کمشنر

فیصل آباد (نیوزلائن) ووٹ ایک اہم قومی فریضہ ہے جو جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہے لہذا ہر اہل پاکستانی شہری کو ووٹ کا اندراج ضرور کرانا چاہئے تاکہ وہ جمہوری عمل میں شامل ہو سکے ۔ یہ بات ریجنل الیکشن کمشنر طاہر حسن نے ووٹ کی اہمیت کے قومی دن کے موقع پر گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر علی عبداﷲ ‘ پرنسپل فریحہ انجم اور دیگر افسران کے علاوہ ٹیچرز ‘ سول سوسائٹی کے افراد اور بڑی…

Read More

پی ٹی آئی نے فیصل آباد کے شہری حلقوں کیلئے امیدوار فائنل کر لئے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد کے شہری حلقوں کیلئے امیدوار فائنل کر لئے ہیں ۔تحصیل فیصل آباد کے 6قومی اسمبلی اور 12پنجاب اسمبلی کے حلقوں کیلئے تمام ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ضلع کی چار نواحی تحصیلوں کے 5قومی اور 10صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں امیدوار آئندہ ہفتے فائنل کئے جائیں گے۔نیوزلائن کے مطابق پی ٹی آئی نے فیصل آباد کے نواحی علاقے میں تحصیل صدر کے مشرقی حصوں پر مشتمل علاقے کے حلقہ این اے 80میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی میاں فاروق کے مقابل…

Read More

پیپلز پارٹی نے فیصل آباد کیلئے تمام امیدوار فائنل کرلئے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پیپلزپارٹی نے آئندہ الیکشن کیلئے اضلاع کی بنیاد پر امیدوار فائنل کرنا شروع کردئیے ہیں۔ فیصل آباد کے گیارہ قومی اور 22صوبائی حلقوں کیلئے ابتدائی طور پر امیدواروں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پی پی پی کے رہنما رانا فاروق سعید ‘ ڈویژنل صدر حسن مرتضیٰ اور ضلعی صدر چوہدری سعید اقبال فیصل آباد ضلع میں حلقہ ٹو حلقہ امیدوار نامزد کرکے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو دیتے رہے ہیں۔بعض اہم شخصیات کو پارٹی میں لانے کیلئے مخدوم فیصل صالح حیات بھی سرگرم ہیں۔قومی…

Read More

مردم شماری‘فیصل آبادمیں قومی اسمبلی کے2صوبائی کے 4حلقے بڑھنے کاامکان

فیصل آباد(نیوزلائن)مردم شماری کے نتائج آنے کے بعد نئی حلقہ بندی ہونے کی صورت میں فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے چار حلقے بڑھنے کا امکان ہے ۔نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے دوران فیصل آباد کی تحصیل سٹی اور صدر کے چھے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ایک حلقے کا اضافہ کیا جائے گا اور یہاں قومی اسمبلی کے سات حلقے ہو جائیں گے۔جبکہ تحصیل جڑانوالہ ‘ تاندلیاں والہ اور سمندری کے قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں بھی ایک اضافہ کیا جائے…

Read More

دھڑے بندی ن لیگ کیلئے الیکشن میں وبال جان بن جائے گی

فیصل آباد(ندیم جاوید)الیکشن2018,کئی لیگی ارکان اسمبلی کے فارغ جبکہ چند ایک کے حلقہ کی تبدیلی کا امکان.موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر نئے چہروں نے بھی صف بندی شروع کر دی.نیوز لائن کے مطابق الیکشن 2018 کے لئے اراکین اسمبلی اور اپنی باری کا انتظار کرنے والے لیگی راہنماؤں نے صف بندی شروع کر دی ہے بہت سارے لیگی ارکان اسمبلی کی طرف سے پارٹی تبدیل کرنے کے متوقع فیصلے کے بعد کی صورتحال مزید دلچسپ ہوتی نظر آ رہی ہے. شہری حلقوں میں دونوں بڑے لیگی دھڑوں کی طرف…

Read More