ٹویوٹا فیصل آباد موٹرز بھی سیلز ٹیکس چوروں کی لسٹ میں شامل نکلا

فیصل آباد (احمد یٰسین) عالمی برانڈ کی” ٹویوٹا موٹرز”کی خریدوفروخت کا کام کرنیوالا ادارہ ٹویوٹا موٹرز فیصل آبادبھی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث نکلا۔ ٹویوٹا موٹرز فیصل آباد کا نام سیلز ٹیکس چوری کرنیوالے 1632بڑے ایسے سرمایہ داروں اور کمپنیوں کی لسٹ میں شامل ہے جن کیخلاف کارروائی کیلئے ایف بی آرپہلے ہی تمام ریجنل دفاترز کو کارروائی کا حکم جاری کرچکا ہے۔نیوز لائن کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمع ہونیوالے ٹیکس ریٹرن ‘ خریداریوں اور فروخت کے حسابات ‘ بنک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال سے گزشتہ مال سال…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: پوسٹ گریجویٹ داخلہ کی تاریخ میں توسیع

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم اے ‘ ایم ایس سی‘ ایم فل ‘ ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلہ کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جی سی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ کی آخری تاریخ 27اگست اور انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 29اگست تھی۔ تاہم اب وائس چانسلرنے اس میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔ اب داخلہ فارم 29اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں اور انٹری ٹیسٹ 31اگست کو ہوگا۔ یونیورسٹی ترجما ن کے مطابق…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد: بغیر کپتان کے ڈولتا ہوا بیڑا

فیصل آباد(ندیم شہزاد) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد بغیر کپتان کے ڈولتا ہوا بحری بیڑا بن گئی۔ مستقل وی سی کی تعیناتی کو ایک ہفتہ ہونے کے باوجود ابھی تک وائس چانسلر نے چارج نہیں لیا اور یو نیورسٹی کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو مستقل سربراہ دستاویزی لحاظ سے تو مل گئی ہے مگر عملی طور پر جی سی ڈبلیو یو ایف اس وقت بغیر کپتان کے بیچ سمندر میں ڈولتے ہوئے بحری بیڑے جیسی…

Read More

فیصل آباد کے کسانوں کا سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد

فیصل آباد (ندیم جاوید) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ خوراک کی بدانتظامی و نااہلی کی وجہ سے فیصل آباد کے کسانوں نے سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد کردیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم فروخت کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ کسانوں کے عدم اعتماد کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو گندم خریداری ٹارگٹ پورے کرنے کے لالے پڑگئے ہیں اور انتظامیہ بحرانی کیفیت کا شکار ہے ۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کیلئے گندم خریداری کا سرکاری ٹارگٹ پورا کرنا بھی جوئے شیر لانے…

Read More

نئے سی پی او کے حکم پر شہریوں پررعب جمانے کیلئے خصوصی فلیگ مارچ

فیصل آباد (نیوز لائن) نئے تعینات ہوانیوالے سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کے حکم پر فیصل آبادپولیس نے اہم شاہراہوں اورگنجان آبادعلاقوں میں فلیگ مارچ کیاگیا۔سی پی اواظہراکرم کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کی سربراہی میں عمل میں لائے گئے فلیگ مارچ میں سٹی ٹریفک پولیس کے ہیوی بائیکرز،ڈولفن فورس اورمختلف تھانوں کی موبائل گاڑیوں نے شرکت کی ۔پولیس لائنز سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ جیل روڈ ،یونیورسٹی روڈ،ستیانہ روڈ،پیپلزکالونی پہاڑی چوک،ڈی گراونڈ،جڑانوالہ روڈ،عبداللہ پورچوک ،جھمرہ روڈ،پل نشاط آبادشیخوپورہ روڈ،سرگودہاروڈ،الائیڈموڑ،اسماعیل روڈ،غلام محمدآباد،نڑوالا روڈ،گلبرگ،گورونانک…

Read More

مجھ سے کام نہیں ہوتا: اے سی سٹی رمضان بازاروں کا انتظام چلانے سے انکاری

فیصل آباد (احمد یٰسین) اے سی سٹی نے کام کی زیادتی کا رونا روتے ہوئے رمضان بازاروں کے انتظامات سے جان چھڑانے کی کوششیں شروع کردیں۔ رمضان بازاروں میں مسلسل بدانتظامی پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرزنش کے بعد اے سی سٹی نے سٹی ایریا میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی ذمہ داری نبھانے سے انکار کردیا اور رمضان بازاروں کا چارج کسی بھی دوسرے آفیسر کو دینے کی استدعا کردی۔ نیوز لائن کے مطابق اے سی سٹی فیصل آباد شمائلہ منظور نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا ہے…

Read More

بیورو کریسی خوفزدہ’ کام کرنے کو تیار نہیں: کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی

کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی کا خصوصی انٹرویو بیورو کریسی جسے ”افسر شاہی” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے گورننس سسٹم کا اہم جزو ہے اور بیوروکریسی کے تعاون کے بغیر کوئی حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اسے پنجاب کے تخت پر تیس سال سے براجمان شریف فیملی کی ہمدرد بیوروکریسی کی صورت میں نظام کی کامیابی میں حائل ایک بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی چند ماہ کی ناکامیوں سے سبق لیتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں…

Read More

فیصل آباد میں 183 دشمن دار مسلح گروپوں کی موجودگی کا انکشاف

فیصل آباد (ندیم جاوید) فیصل آباد میں 183مسلح دشمن دار گروپوں کی موجودگی کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ہر گروپ میں درجن درجن بھر مسلح افراد موجود ہیں اور ان کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پائے جارہے ہیں۔ سب بڑا دشمن دار گروپ نواجا سکھ کا بتایا جاتا ہے جس کی تین بڑے گروپوں کے ساتھ دشمنی رپورٹ ہوئی ہے جبکہ سب سے زیادہ دشمنیاں تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں ہیں جہاں دشمنی والی 22فیملیز اور ان کے گروہ پائے جارہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق…

Read More

بی بی شہید کی جلاوطنی اور شمس الاسلام ناز کا مسلسل رابطہ

شمس الاسلام ناز کی یاد میں۔۔۔۔قسط نمبر تینشمس الاسلام نازکے ساتھ میرا تعلق دو دہائیوں پر محیط رہا۔ مشکل حالات کے باوجود میں ان سے دور نہ ہٹ سکا۔ بہت ہی برے حالات بھی دیکھے مگر ضمیر نے کبھی گوارہ نہ کیا کہ جن کے ساتھ اچھے حالات میں جڑا تھا برے حالات میں ان کے ساتھ نہ رہوں۔ شمس الاسلام ناز نے ہمیشہ درس بھی تو یہی دیا تھا۔ سچ بولو۔ سچ کا ساتھ دو۔ خود پرکھ کرو کسی کی باتوں پر نہ جاؤ۔ جسے تمہارا دل سچا سمجھے…

Read More

پیپلزپارٹی سے زیادہ محب وطن کوئی جماعت نہیں: نورالنساء ملک

پاکستان پیپلزپارٹی نے مملکت خداد پاکستان کے محنت کشوں اور پسماندہ طبقات کو جو آواز دی اس کا عملی مظاہرہ لائل پور کی مزدور تحریکوں میں صاف ملتا ہے۔ پی پی پی نے مزدور طبقات کو بولنے کا حوصلہ دیا اور اپنے حق کیلئے سرمایہ دار ٹولے کے سامنے ڈٹ جانے کا راستہ دکھایا ۔ پی پی پی کو اپنی 70سالہ جدوجہد میں یوں تو پورے ملک سے سرفروشوں اور جیالوں کی بڑی تعداد دی مگر ضیاء الحق کیخلاف جدوجہد میں لائل پور کے جیالوں نے جو نمایاں اور گراں…

Read More