لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف ڈی اے اسد معظم کو معطل کردیا

فیصل آباد (نیوز لائن) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف ڈی اے اسد معظم کی تعیناتی معطل کردی ہے اور انہیں کام سے روکنے کا حکم دیدیا ہے۔ہائیکورٹ نے ایف ڈی اے کے علاوہ ایل ڈی اے اور ملتان ڈوپلیمنٹ اتھارٹی سمیت صوبے کی چھ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کیا ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو چودہ مارچ تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے یاسر چوہدری کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے گذشتہ روز کیس…

Read More

ایف ڈی اے نے راتوں رات 3درجن کالونیوں کی منظوری دیدی

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈی اے نے راتوں رات تین درجن سے زائد کالونیوں کی منظوری دیدی۔ ایف ڈی اے کی منظور رکردہ رہائشی سکیموں میں میں سے پچاس فیصد سے بھی زائد کالونیاں خود ایف دی اے کے بنائے گئے قوانین پر پورا نہیں اترتیں۔ ان کی منظور کیسے ہو گئی اس حوالے سے ایف ڈی اے حکام خاموش ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے راتوں رات تین درجن سے زائد رہائشی سکیموں کی اچانک منظوری دینے کا اعلان کردیا ہے۔ منظور کی گئی رہائشی سکیموں میں سے…

Read More

ریاست ڈوگر ایف ڈی اے کی زیر سرپرستی لوٹ مارمیں مصروف

فیصل آباد(نیوزلائن) غیرقانونی رہائشی سکیمیں بنا کر عوام کو لوٹنے والے ریاست ڈوگر کو ایف ڈی اے افسران کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرقانونی رہائشی سکیمیں بنا کر لوٹ مار کرنے کا علم ہونے کے باوجود ایف ڈی اے حکام اس کے خلاف کوئی کارروائی سے گریزاں ہیں جبکہ اس کی ایک کالونی کو منظوری سرٹیفکیٹ دے کر دیگر کالونیوں میں لوٹ مار کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق غیرقانونی رہائشی سکیمیں بناکر عوام سے اربوں روپے لوٹنے والے اپنے تائیں بڑے ڈویلپر ریاست…

Read More

راجہ ریاض فیملی کی ڈویلپ کردہ گرین ویو کالونی میں گھپلوں کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد کی فیملی ڈویلپ کردہ گرین ویو کالونی میں بھی بڑے پیمانے پر پراپرٹی فراڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کالونی کی تیاری میں بھی قانون کا خیال نہیں رکھا گیا جبکہ ایف ڈی اے نے بھی اسے منظور کرتے ہوئے قانون اور زمینی حقائق کو مکمل نظر انداز کیا۔ کالونی کی منظوری کے بعد پارک‘ پلے گراؤنڈ‘ مسجد‘ ڈسپنسری‘ واٹر ورکس کیلئے رکھی گئی اراضی کو بھی فروخت کردیا گیا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

فیصل آباد میں غیرقانونی تعمیرات‘ ایکسٹینشن کالونیوں کی بھرمار

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کئے جانے اور بغیر منظوری رہائشی کالونیوں کی ایکسٹینشن بنائی جا رہی ہیں۔ ایف ڈی اے حکام تمام صورتحال کا علم ہونے کے باوجود غیرقانونی تعمیرات اور بغیر منظوری بننے والے ایکسٹینشن کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ پہلے سے آباد علاقوں کے ارد گرد کی زمینوں پر غیرقانونی تعمیرات کرکے ایف ڈی اے قوانین کا کھلے عام مذاق اڑایا جا تا ہے۔ میونسپل کارپوریشن حکام…

Read More

فیصل آباد میں سٹی ہاؤسنگ کی غیرقانونی منظوری کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈی اے حکام کی غفلت ‘ لاپرواہی اور مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے فیصل آباد میں سٹی ہاؤسنگ کی غیرقانونی منظوری کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرقانونی منظوری میں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔ معاملہ پکڑنے جانے پر ایف ڈی اے حکا م کو منظوری کے کئی ماہ بعد سٹی ہاؤسنگ کے چار سو سے زائد پلاٹ منسوخ کرنا پڑے۔قانون سے کھلواڑ ثابت ہونے کے باوجود ڈی جی اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سمیت کسی کیخلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔نیوزلائن کے…

Read More

اندھیر نگری چوپٹ راج:30رہائشی سکیمیں بغیر قبرستان منظورہو گئیں

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈی اے حکام نے اندھیری نگری چوپٹ راج کی مثال قائم کردی‘ ڈی جی اور دیگر ایف ڈی اے افسران نے اندھا دھند دستخط کرکے قواعد و ضوابط پرپورا نہ اترنے والی رہائشی کالونیوں کو بھی منظوری دیدی۔رہائشی سکیموں کی دستاویزات چیخ چیخ کر اعلان کرتی رہیں کہ یہ کالونی قواعد پر پورا نہیں اترتیں مگر ایف ڈی اے کے نوٹوں کی چمک سے اندھے ہونیوالے افسران نے یہ چیخ و پکار سنی اور نہ عوام کی مشکلات کا اندازہ کیا 30ایسی کالونیوں کی منظوری دیدی جس کے…

Read More

پنجاب میں قانون سب کیلئے ایک نہیں‘ فیصل آباد پولیس کی سرزنش

فیصل آباد(نیوزلائن)عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرکے قانون سب کیلئے ایک ہے کی کوشش کرنے والی فیصل آباد پولیس کو چیف سیکرٹری پنجاب کی سرزنش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ قانونی حلقوں نے غیرجانبدارانہ تفتیش اور ڈی جی ایف ڈی اے کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی یاور حسین نے اپنے کارندوں کیساتھ مل کر محمد علی نامی ایک شہری کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اس مقدمہ کیلئے استعمال ہونے والے میڈیکولیگل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر…

Read More

دہشتگردی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر ڈی جی ایف ڈی اے پر مقدمہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاور حسین نے شہری کیخلاف دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ الزام ثابت ہونے پر عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاور حسین اور اس کے کارندوں کیخلاف فراڈ‘ دھوکہ دہی‘ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ شہریوں کا دہشت گردی کا جھوٹا اور بوگس مقدمہ درج کروانے پر یاور حسین اور اس کے کارندوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ڈی جی ایف ڈی اے یاور حسین کے…

Read More

لینڈ مافیا کو اربوں کا فائدہ پہنچانے کیلئے ’’ماسٹر پلان ‘‘سازش

فیصل آباد(احمد یٰسین)لینڈ مافیا کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایف ڈی اے نے’’ فیصل آباد 2035‘‘ماسٹر پلان کو تبدیل کر نے اورمخصوص مفادات کے تحت مخصوص قسم کی تبدیلیوں کیساتھ ایک نیا’’ ماسٹر پلان‘‘ بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔تمام صوبائی سرکاری محکموں‘ ضلعی ڈیپارٹمنٹس‘ پلاننگ ڈویژن کی مشاورت اور طویل پلاننگ کیساتھ بنائے گئے ’’فیصل آباد2035‘‘ ماسٹر پلان کو ایف ڈی اے حکام لینڈ مافیا کو پہنچانے کیلئے بدلنے کی سازش کر رہا ہے اور اس میں ایف ڈی اے کے اعلیٰ افسران کے ملوث پائے جا رہے ہیں۔…

Read More